بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید قہر مچا رکھا ہے وہیں دوسری طرف بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور ہر اس انسان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے جو اس مشکل وقت میں کسی دوسرے سے مدد کی اپیل کرے، اور اب اطلاعات ہیں کہ آکسیجن کی اپیل کرنے پر بھارتی حکام نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے ٹوئٹر پر اپنے دم توڑتے دادا کے لیے آکسیجن کی اپیل کی تھی۔

امیٹھی شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ ششانک یادو کو افواہیں پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے اور جرم ثابت ہو جانے کی صورت میں اسے قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش بھارت کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں شامل ہے، اتر پردیش کے شدت پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کورونا وائرس کی سنگین صورت حال میں بے پروائی پر سخت تنقید کی زد میں ہیں، اس سے قبل یوگی ادتیاناتھ نے کہا تھا کہ کورونا کے بارے میں افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے والے کی جائداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔

نریندر مودی کی انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ بھی کیا تھا کہ دہلی کے کسی اسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے، جبکہ عالمی میڈیا پر دارالحکومت سے متعلق جاری ہونے والی تصاویر وہاں کی بدترین صورت حال کو ظاہر کررہی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاؤ اور آکسیجن کی قلت کے باعث امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں آکسیجن سلنڈر بھرنے کے دوران 2 گروہوں میں تصادم ہوگیا اور اس دوران فائرنگ بھی ہوئی، موقع پر موجود پولیس اہلکار انہیں روکنے میں ناکام رہے، جس کے بعدوہاں اضافی نفری طلب کرلی گئی، جھگڑے کے دوران فریقین نے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف انتشار پھیلانے اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا بحران نے بھارت میں انسانی ہمدردی کو بھی ختم کر دیا ہے، لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب کی لاشوں کو کندھا دینے کے لیے کرائے کے قلی حاصل کرنے پڑ رہے ہیں، لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے لوگ پہلے ہی گھنٹوں انتظار کے کرب سے گزر رہے ہیں، تاہم اب میتوں کو آخری منزل تک پہنچانے کے لیے مفاد پرستوں نے پیسے مانگنا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایسی دہشت پھیلا دی ہے کہ اب کسی کی موت پر تعزیت اور غمگساری تو درکنار آخری رسومات میں شرکت کے لیے لوگوں کو جمع کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، شہری اپنے قریبی رشتے دار کو کاندھا دینے سے کترا رہے ہیں، جس کے باعث میت کو شمشان گھاٹ تک پہنچانا بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

ان حالت میں موقع سے فائدہ اٹھاکر لوگوں نے کرائے پر اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں اور اس کے لیے 5 سے 10 ہزار روپے فی کس ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کئی تقریروں میں عوام کو مصیبت میں موقع تلاش کرنے کا مشورہ دیا تھا، عوام کا کہنا ہے کہ مصیبت میں اس سے زیادہ بہتر موقع اور کیا ہوسکتا ہے کہ لاشوں کو کندھا دے کر پیسے کمائے جائیں۔

مشہور خبریں۔

عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان

کوئی بھی قانون سازی اور ترمیم آئینی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہو سکتی، وکلا برادری

?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی وکلا برادری نے کہا ہے کہ پارلیمان

چین تائیوان کے معاملے میں ٹرمپ سے امتیاز لینے کی کوشش میں: امریکی میڈیا

?️ 1 اکتوبر 2025وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ تائیوان

مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نو منتخب اراکین قومی

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام

کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب

کیا ہندوستان امریکہ کی طرف جار ہا ہے اور مشرق وسطیٰ سے الگ ہو رہا ہے؟

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مائع گیس (LPG) کے لیے طویل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے