🗓️
بیجنگ (سچ خبریں) چینی آنلائن کمپنی، علی بابا پر 18 ارب یوآن (2.75 ارب امریکی ڈالرز)کا جرمانہ عائد کیا ہے جو اس کی مارکیٹ پوزیشن کا غلط فائدہ اٹھانے اور بزنس رولز کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی بابا پر عائد جرمانہ چین کی تاریخ میں اب تک کسی بھی کمپنی پر لگنے والا سب سے زیادہ جرمانہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی بابا پر عائد جرمانہ 2019 میں اس کی آمدن کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے جو چین کی تاریخ میں اپنے ہی ملک کی کمپنی کے خلاف کیا جانے والا سخت ترین کریک ڈاؤن ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ علی بابا کے بانی جیک ما نے گزشتہ سال چین کے ریگولیٹری نظام پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد سے علی بابا کے کاروبار سے متعلق سخت اسکروٹنی کی جارہی ہے۔
چینی ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ سال دسمبر سے شروع کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ علی بابا 2015 سے مارکیٹ کی ساکھ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
اس حوالے سے علی بابا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وہ ریگولیٹرز کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب بڑے پیمانے پر جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ
اگست
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف
جون
کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں
اکتوبر
حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
🗓️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے
مارچ
واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان
🗓️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر
دسمبر
مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی اور ‘طاقت کے مراکز’ کے درمیان دوریاں مٹانے کے لیے کوشاں
🗓️ 14 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے
جولائی
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری
🗓️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک
فروری
ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے
🗓️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
نومبر