بیجنگ (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے اپنے روابط منقطع کریں اور افغانستان کی سیاست میں واپسی کرتے ہوئے اہم کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طالبان، افغانستان میں ایک اہم فوجی قوت کے طور پر، ملک اور قوم کے لئے اپنی ذمہ داری کو نبہائیں اور دہشت گردوں سے اپنے روابط منقطع کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس گروپ کو بھی دہشت گرد قوتوں سے تعلقات منقطع کرنے چاہئیں اور ذمہ داری کے ساتھ مرکزی دھارے میں شامل ہوکر افغانستان کی سیاست میں واپس آنا چاہئے۔
وانگ یی نے بدھ کے روز، اتحاد، معاشرتی استحکام اور زندگی کو بہتر بنانے کے لئے افغان حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کا خیال ہے کہ افغانستان میں مختلف جماعتوں اور نسلی گروہوں کے پاس مسائل کو حل کرنے اور اپنے ملک کو اچھی طرح سے منظم کرنے کی دانشمندی اور صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں افغان عوام کے ذریعہ افغان خود مختاری اور قیادت کے اصول اور افغان عوام کے تعاون سے ایک سیاسی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہمسایہ کی حیثیت سے، چین نے ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور وہ کی عوام کے ساتھ دوستانہ سیاست اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کے ساتھ پوری طرح پرعزم ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے تین اہم نکات پر بھی زور دیا، جن میں مکمل طور پرخانہ جنگی کی روک تھام، جلد از جلد اندرونی مذاکرات کا آغاز اور افغانستان میں دہشت گرد قوتوں کے پھیلاؤ کو روکنا شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
اکتوبر
چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ
اکتوبر
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی
مئی
فرانس کا ایک اور اسلام مخالف اقدام؛مذہبی آزادی کے خلاف بل پاس
جولائی
انگریزی زبان سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں شہید حسن نصراللہ
فروری
’مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے‘، نیب ترامیم کیس میں عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش
مئی
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
نومبر
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا
مئی