روس کو یوکرین میں شکست کی اجازت نہیں دیں گے؛چین کا اعلان 

روس کو یوکرین میں شکست کی اجازت نہیں دیں گے؛چین کا اعلان 

?️

سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ روس کو یوکرین جنگ میں شکست سے دوچار نہیں ہونے دے گا، کیونکہ اس صورت میں امریکہ کی تمام تر توجہ چین کی جانب مبذول ہو سکتی ہے، چین نے روس کو فوجی مدد فراہم کرنے کی تردید بھی کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین، روس کو یوکرین جنگ میں شکست نہیں ہونے دے گا،تفصیلات کے مطابق، یوکرین کی جنگ، جو 24 فروری 2022 کو نیٹو کی روسی سرحدوں تک توسیع کے بعد شروع ہوئی، اس وقت ماسکو کی عسکری برتری کے ساتھ جاری ہے اور روس کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے، جن میں چین نمایاں ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس سے گفتگو میں کہا کہ بیجنگ یہ ہرگز قبول نہیں کرے گا کہ روس یوکرین میں شکست کھائے، کیونکہ اس کے بعد امریکہ کی مکمل توجہ چین پر مرکوز ہو سکتی ہے۔
وانگ یی نے اس بات کی بھی تردید کی کہ چین نے یوکرین کی جنگ میں روس کی کسی قسم کی فوجی مدد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین روس کی مدد کرتا تو یہ جنگ کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔
دوسری طرف، معروف بین الاقوامی اسٹریٹجک ماہر جان مرشایمر کا کہنا ہے کہ چین اس وقت امریکہ کا سب سے بڑا عالمی حریف ہے، اور واشنگٹن کو مشرق وسطیٰ و یورپ میں وسائل ضائع کرنے کی بجائے مشرقی ایشیا میں چین کے خلاف اپنی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں میں غزہ جنگ کے جھٹکے

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجی

سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا

صیہونیوں کے جبر کے خلاف فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:   فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے

کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

?️ 9 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور

برطانوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف

عراق میں ترکی کی جارحیت پر حکومت کا موقف

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو نوٹس جاری کر دیا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت

مجھے اور ٹرمپ کو بچا لو،ایران نے بہت بڑی دھمکی دی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنہوں نے سی آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے