?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں عالمی رہنماؤں کی مکمل ناکامی پر تنقید کی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دنیا کے ممالک پر فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تلالنگ موفوکنگ نے الجزیرہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے ممالک کے رہنما غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ غزہ میں انسانی صورتحال کے سنگین ہونے کے باوجود، ہم اس علاقے میں تنازعے کو نہیں روک سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے غزہ میں خوراک اور صحت عامہ کی عدم دستیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے رہائشی اب آلودہ پانی اور ہوا کی وجہ سے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے میں ہیں، اس دوران غزہ کے طبی مراکز یا تو بند ہیں یا محدود پیمانے پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
موفوکنگ نے جنگ میں صیہونیوں کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کی متعدد مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا بحران اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کے تئیں واضح بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ایسے وقت میں دیئے جا رہے ہیں جب امریکی حکام بشمول اس ملک کے صدر جو بائیڈن اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی فوج دنیا کی سب سے اخلاقی فوج ہے؛ تاہم پچھلے 8 ماہ میں 37000 فلسطینی شہریوں کے قتل عام نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ
?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر
فروری
بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب
اگست
خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے
اپریل
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر
محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب
مارچ
صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی
مئی
صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی
نومبر
وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا
اگست