?️
لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی ہے جس میں انہیں ماہانہ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری نے اخراجات چلانے کے لیے ذہنی صحت کے لیے کام کرنے والے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ برس شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرکے ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا میں رہائش اختیار کی تھی۔
شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد شاہی خاندان نے ان کی مالی معاونت ختم کردی تھی اور انہوں نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے سے بھی معاہدے کیے تھے۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اب جہاں نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں بنائیں گے، وہیں وہ اسپاٹی فائے کے لیے پوڈکاسٹ شو بھی کریں گے، اور اب شہزادہ ہیری امریکی ملٹی نیشنل ادارے بیٹر اپ میں کل وقتی ملازمت بھی کریں گے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق شہزادہ ہیری نے ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے میں چیف امپیکٹ افسر (سی آئی او) کی ملازمت اختیار کرلی۔
ملازمت کی ذمہ داریوں کے تحت شہزادہ ہیری کو ادارے کے لیے ذہنی مسائل سے دوچار افراد کے لیے منصوبہ بندی تیار کرنی ہوگی، شہزادہ ہیری کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار ہونے کے ناتے مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں پر ذہنی صحت کے حوالے سے مہمات میں حصہ لیں گے۔
مذکورہ تنظیم تشدد، دہشت گردی کے کسی واقعے سے متاثر، بیماریوں یا سماجی فرسودہ روایات سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو معاونت فراہم کرتی ہے۔
مذکورہ تنظیم براعظم افریقہ میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی ذہنی صحت سمیت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت کی بحالی پر بھی کام کرتی ہے۔
اگرچہ کمپنی نے شہزادہ ہیری کی تنخواہ سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی خود شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی ہے، تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کو 7 اعداد میں تنخواہ ادا کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
دی سن نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ممکنہ طور پر شہزادہ ہیری کو 7 اعداد پر مشتمل رقم جتنی تنخواہ ادا کی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں 10 لاکھ امریکی ڈالر تک ماہانہ تنخواہ ملے گی۔
اگر شہزادہ ہیری کو 10 لاکھ امریکی ڈالر تنخواہ ملتی ہے تو انہیں ماہانہ پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی، تاہم اگر انہیں 7 لاکھ امریکی ڈالر بھی ملتے ہیں تو انہیں پاکستانی 10 کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی
مئی
شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات
ستمبر
کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت
?️ 31 جولائی 2025کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت غزہ
جولائی
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری
وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون
جنوری
ملک میں موجودہ آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں موجودہ آئینی
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 29 جنوری 2026غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی غزہ کی پٹی میں
جنوری
سی پیک کی بحالی کا عزم لیے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو
نومبر