?️
لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام کے خلاف دیئے گئے بیان پر اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوئے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام، برقع اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے باضابطہ طو پر معافی مانگ لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلام فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے، اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا، بورس جانسن نے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔
مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے۔
بورس جانسن کا انکوائری کمیشن میں مزید کہنا تھا کہ تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں آئندہ بھی ایسی زبان استعمال کروں گا تو یہ بات درست نہیں، میں اب ایک اس عہدے پر ہوں جہاں مجھے تمام طبقات کی نمائندگی اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کمیشن حکمران جماعت کنزرویٹوز نے وزیراعظم کی جانب سے امتیازی سلوک اور اس سے متعلقہ شکایات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تشکیل دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وہ عرب ممالک جنہوں نے صادق کے وعدے کے خلاف فوری ایکشن لیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: بلال نزار ریان نے یمن پر صیہونی حکومت کے حملے
جولائی
رواں سال 30 کروڑ ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کریں گے، وزیرخزانہ
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
مارچ
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
نگران سیٹ اپ کا حصہ رہنے والوں کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار بننا غیرآئینی ہے، پی ٹی آئی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے 2 اپریل کو ہونے والے
مارچ
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
مغربی ممالک اب بھی یوکرین جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے:ایک سروے
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور کئی مغربی یورپی ممالک میں ہونے والے ایک نئے
فروری
پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس
اگست