بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام 

بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام 

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس ملک کے سابق صدر جو بائیڈن کے قریبی مشیروں نے ان کی دماغی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر اپنی مرضی کی غیر قانونی پالیسیاں نافذ کیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن کبھی بھی کھلی سرحدوں کے حامی نہیں تھے۔

رشیا ٹوڈی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے سابق صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بائیڈن کی دماغی و جسمانی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر اپنی مرضی کی غیرقانونی پالیسیاں نافذ کیں اور اس عمل کو اعلیٰ ترین سطح کی غداری قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس ملک کے سابق صدر بائیڈن کے مشیروں نے ان کی ذہنی حالت سے فائدہ اٹھا کر وہ پالیسیاں لاگو کیں جن کی بائیڈن نے کبھی حمایت نہیں کی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کبھی بھی کھلی سرحدوں کے حامی نہیں تھے اور امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی یلغار ان مشیروں کی منصوبہ بندی اور منظوری سے ہوئی، جو آٹو سگنیچر مشین کو کنٹرول کرکے عملی طور پر صدارت اپنے ہاتھ میں لے چکے تھے، اس عمل کو انہوں نے صدارت کی چوری سے تعبیر کیا۔
ٹرمپ کے مطابق، غیر قانونی تارکین وطن کی یلغار نے امریکہ پر سینکڑوں ارب ڈالر کے اخراجات کا بوجھ ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن، جیسا کہ سب جانتے ہیں، کبھی بھی یہ اجازت نہیں دیتے کہ منشیات فروش، جرائم پیشہ افراد اور ذہنی مریض بغیر کسی جانچ پڑتال کے ملک میں داخل ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بائیڈن کی پرانی سیاست دیکھے تو سب واضح ہوجاتا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی سرحدیں بائیڈن کی مرضی سے نہیں بلکہ ان کے اردگرد کے لوگ کھول رہے ہیں، جو ان کی ذہنی حالت سے واقف تھے اور آٹو سگنیچر مشین کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
 ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اعلیٰ ترین سطح کی غداری ہے اور ان خائن عناصر کو سخت سزا ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو امریکہ کو تباہ کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہوگئے کیونکہ ٹرمپ واپس آگئے۔
یہ الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صدر بائیڈن کی صحت کے حوالے سے تشویشات بڑھتی جارہی ہیں۔ حال ہی میں ان کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر کو جارحانہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اگرچہ ٹرمپ نے کھلے عام بائیڈن کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اس طبی تشخیص کے اعلان کے وقت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ خبر بہت پہلے منظر عام پر آنی چاہیے تھی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی صعدہ میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    صعدہ میں سعودی اتحاد کے جرائم کے عین ساتھ

جہانگیر ترین اور ان کی ساتھیوں کی حکومت کو وارننگ

🗓️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تحریک انصاف کے ناراض راہنما جہانگیر ترین پی ٹی آئی

الیکٹرک وہیکل پالیسی: دو سال کے دوران 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ

🗓️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا

اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے

🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں

سیالکوٹ فائرنگ واقعے میں ’دشمن انٹیلی جنس ایجنسی‘ ملوث تھی، آئی جی پنجاب

🗓️ 13 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے

اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل

🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ

بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ

امریکہ مزاحمت پر اپنا منصوبہ مسلط کرنے سے قاصر

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی نمائندے مورگن اورٹاگس کے بیانات پر حزب اللہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے