اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

?️

بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور وحشیانہ بمباری کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف شدید نفرت اور غم و غصہ پایا جارہا ہے اور متعدد ممالک کی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرچکی ہیں اور اب بیلجیئم میں بھی اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر ایزیل کی میونسپل کونسل نے قابض اسرائیلی  ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ بیلجیئم کی تین  گروپوں کی طرف سے دی جانے والی سفارش پر کیا گیا ہے۔

سوشلسٹ پارٹی، گرین پارٹی، اور ڈیموکریٹک ہیومین پارٹی نے میونسپل کونسل میں مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنے، فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے گھر کرنے اور ملک بدر کرنے کی اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر  فلسطینی اراضی کو انہیں واپسکرنے کی اپیل کی تھی۔

قرارداد میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنے اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی  حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر  رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی  کی توسیع کرتے ہوئے اس کالونی میں ساڑھے تین سو گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل بیت ایل کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعدد اسرائیلی وزرا نے  بھی شرکت کی، اس کالونی میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔

اس نئے  منصوبے  کے افتتاح کے موقعے پر  اسرائیلی وزیر تعلیم، وزیر صحت، داخلی سلامتی کے وزیر اور وزیر برائے علاقائی تعاون نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن نے چند  ہفتے قبل بیت ایل یہودی کالونی میں فلسطینی اراضی پر یہودی  آبادکاروں کے لیے 350 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی

?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور

نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘ کا لکھاری کون ہے؟

?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف

محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ

فواد چوہدری نے فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فلم،

غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی

حماس اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطہ کار کون ہے؟

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسِیوس” نے ایک رپورٹ کے مطابق

امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا

?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی

?️ 10 دسمبر 2021ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے