بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں

بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں

🗓️

سچ خبریں: بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ احتجاج کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئےاس ملک کی وزیراعظم حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئیں اور فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔

بنگلا دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج سول نافرمانی کی تحریک میں تبدیل ہو گیا اور پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر 300 افراد جاں بحق ہو جس کے بعد اس ملک کی وزیراعظم حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئیں اور فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی طلبہ کی صورتحال؟ دفتر خارجہ کی رپورٹ

یہ واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت کے سخت گیر اور انتقامی رویے کے باعث طلبہ تحریک نے ملک گیر سول نافرمانی کی کال دی تھی۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت وعدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ کئی شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں مزید 97 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 300 ہو گئی۔

قبل ازیں خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم اپنی بہنوں کے ہمراہ گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے محفوظ مقام پر چلی گئی ہیں۔

حسینہ واجد اپنی تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھیں، لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

اس نئی سیاسی پیش رفت کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ حسینہ واجد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیا اور بنگلا دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی۔

عوام کو یقین دلایا گیا کہ ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے اور بنگلا دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا۔

بنگلا دیش کے کچھ مقامات پر جشن منایا جا رہا ہے اور سول نافرمانی کی تحریک کے اہم رہنما آصف محمود نے حامیوں سے ڈھاکہ پر مارچ کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ آخری احتجاج کا وقت آ گیا ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں جبکہ ہزاروں مظاہرین وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ غالباً بھارت روانہ ہو چکی ہیں اور یہ واضح نہیں کہ بنگلا دیش مارشل لا کی زد میں آئے گا یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ شیخ حسینہ جلاوطنی میں حکومت بنائیں گی یا بھارت سے حکومت کرنے کی کوشش کریں گی۔

اگر شیخ حسینہ ملک چھوڑنے سے پہلے مستعفی ہو جائیں تو ہموار منتقلی ہو سکتی ہے۔

ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، سابق آرمی چیفس اور آرمی افسران نے ملک کی مسلح افواج سے عام طلبہ کے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

سابق فوجی افسران نے اتوار کی سہ پہر ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس کا مقصد ملک کی موجودہ صورتحال میں بحران کو حل کرنے کے حوالے سے تجاویز دینا تھا۔

ایک تحریری بیان میں سابق آرمی چیف اقبال کریم بھویاں نے کہا کہ ’فوری طور پر مسلح افواج کو واپس آرمی کیمپ میں لانا اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔‘

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کا ساتھ دیں اور حکومت کے خلاف تحریک کا حصہ بنیں، اس سلسلے میں سول نافرمانی کا آپشن اختیار کیا جا رہا ہے۔

سیاسی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی حکومت کو اس مرحلے پر افہام و تفہیم سے کام لینا ہے۔

اگر طلبہ تحریک کے قائدین کے خلاف مقدمات چلا کر انہیں سزائیں سنائی گئیں تو ملک ایک بار پھر طویل عدم استحکام کے گڑھے میں گر سکتا ہے۔

بنگلا دیش کی اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت سے بہت نالاں ہیں اور طلبہ تحریک ان کے لیے حکومت کے خلاف ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو سکتی ہے۔

بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بنگلا دیش کے شہر سراج گنج کے تھانے پر مظاہرین کے حملے میں کم از کم 13 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

راج شاہی رینج کے ایڈیشنل ڈی آئی ڈی وجے باسک نے ابتدا میں بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ سراج گنج کے عنایت پور تھانے پر حملے میں 11 پولیس اہلکار مارے گئے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟

تاہم بعد میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وہاں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی صحافیوں کے مطابق دوپہر کے قریب سراج گنج کے عنایت پور پولیس سٹیشن پر ہزاروں مظاہرین نے حملہ کیا۔

بی بی سی بنگلہ کے مطابق اتوار کی دوپہر کو یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ کومیلا میں ایک اور پولیس اہلکار کو مظاہرین نے تشدد کر کے جان سے مار ڈالا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کی شکست کی تحقیقات کا آغاز کیا

🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:پیر کی شام ایک رپورٹ میں Haaretz اخبار نے اعلان کیا

ایران کے خلاف پابندیوں کا الٹا اثر

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی فیڈریشن کونسل

غزہ کے دورے کے بارے میں ایلون مسک کا بچکانہ جواب

🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ابھی حماس کی

سعودی سفارت خانے کے انچارج کا آئندہ ہفتے دمشق کا دورہ

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:شام کے ایک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سفارت

الیکشن کمیشن کا پنجاب ضمنی انتخابات کے 5 حلقوں میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)17 جولائی بروز اتوار پنجاب کی 20 سیٹوں پر

ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے

کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے