افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️

نائجر (سچ خبریں)  افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے نئے صدر محمد بازوم اپنے عہدے کا حلف لینے والے تھے لیکن اس سے پہلے ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جس کے بعد ملک کے حالات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائجر کے دارالحکومت نیامے میں بدھ کے روز فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، بغاوت کی یہ کوشش ایسے وقت کی گئی جب ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب صدر جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ ان کے حریف سابق صدر مہامان عثمان نے انتخابات کے نتائج کو متنازع قراردیا ہے، حکومتی ترجمان عبدالرحمان زکریا نے کہا کہ بغاوت کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا تھا۔

حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جنگجووں کی جانب سے نیامے کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی نا کام کوشش کے بعد اب سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے نائجر میں اس تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اقو ام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کسی ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے جمہوریت اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچے، اقو ام متحدہ کے سربراہ نے نائجر کی فوج سے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے پر بھی زور دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں، یہ سلسلہ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہوتی رہی۔

نیامے میں امریکی سفارت خانے نے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کر کے اپنے دفتر کو تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فرانس نے بھی نائجر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نائجر کے سابق صدر عثمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عثمان سن 1996میں ایک فوجی بغاوت میں معزول کر دیے جانے سے قبل تین برس تک عہدہ صدارت پر فائز رہے تھے، اس کے بعد سے وہ اقتدار حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فروری میں ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

سن 1960میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے نائجر میں چار مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔ نائجر کو دنیا کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈکس میں یہ 189ویں نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کی درخواست پر بشار اسد اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے ترک میڈیا کے حوالے

غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران

🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: Lula Dasliwa نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے

آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار

🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن

مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن

سائبر حملے کے بعد ہزاروں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کا انکشاف

🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر تنظیم نے ایران پر سائبر حملہ کرنے

پاکستان رینجرز، پولیس کی اندرون سندھ میں کچے کے علاقے کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

🗓️ 19 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے

فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے