?️
سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کا جوابی اقدام کیا جائے گا۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سینئر رکن حزام الاسد نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
المسیرہ کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں لکھا کہ کشیدگی کے جواب میں کشیدگی کے اصول کے تحت سعودی دشمن کی جانب سے المخا، ذوباب، میون یا یمن کے دیگر علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی یمن کے علاقوں میں حالیہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 46000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تازہ ترین میدانی صورتحال کے حوالے سے رائٹرز نے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے 2 ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے آبنائے باب المندب میں واقع جزیرہ بریم سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
ایک مقامی عہدیدار نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے جزیرہ میون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور باب المندب پر اپنا کنٹرول مکمل کرلیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے
اپریل
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی
نومبر
مادورو کے مبینہ اغوا کو ایک ماہ گزرنے کے بعد وینزویلا میں احتجاج
?️ 4 فروری 2026مادورو کے مبینہ اغوا کو ایک ماہ گزرنے کے بعد وینزویلا میں
فروری
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
پاکستان اور افغان طالبان میں روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے
دسمبر
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندی پر ’یو ٹرن‘ لے لیا
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بظاہر
دسمبر