صہیونیوں میں منشیات کے استعمال اور شراب نوشی میں تشویشناک اضافہ

شراب

?️

سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے صہیونی معاشرے میں ذہنی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونیوں کے درمیان شراب، منشیات اور سکون آور ادویات کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایک صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر حملوں کے آغاز کے بعد صہیونی معاشرے میں منشیات، شراب اور سکون آور ادویات کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ذہنی صحت کا بحران بھی خطرناک حد تک شدت اختیار کر گیا ہے۔

صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ ایک صہیونی تحقیقی مرکز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی پر حملے کے آغاز کے بعد سے صہیونیوں میں منشیات، شراب اور سکون آور گولیوں کے استعمال میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر 4 صہیونیوں میں سے ایک شخص منشیات یا شراب کے غیر معمولی استعمال کا شکار ہے، جبکہ وبائے کورونا سے پہلے یہ شرح ہر 10 افراد میں سے ایک تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکون آور گولیوں کے استعمال میں 2.5 گنا جبکہ منشیات کے استعمال میں تقریباً 2 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح شراب اور چرس کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق بعد از صدمہ ذہنی دباؤ کی کیفیت میں مبتلا 54 فیصد سے زائد افراد منشیات یا شراب کا سہارا لے رہے ہیں، جو صہیونی معاشرے میں ذہنی صحت کے بحران کی شدت کی واضح علامت ہے۔

اخبار نے صہیونی صارفین کے حوالے سے لکھا ہے کہ منشیات اور سکون آور ادویات کا استعمال خطرے کے سائرن سننے، جنازوں میں شرکت کرنے، فوجی طلبی کے نوٹس موصول ہونے اور جنگی ہلاکتوں کی خبریں سننے کے بعد ذہنی دباؤ سے نمٹنے کا ایک عام ذریعہ بن چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض صہیونی بمباری کے دوران پناہ گاہوں میں داخل ہونے سے پہلے کیٹامین استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ رجحان اب صرف شبانہ تفریحی مراکز تک محدود نہیں رہا بلکہ گھروں، کام کی جگہوں اور یہاں تک کہ عوامی پناہ گاہوں تک بھی پھیل چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں مختلف علاقوں پر سعودی کرائے کے جنگجوؤں کا حملہ

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن میں سعودی عرب سے وابستہ کرائے کے جنگجوؤں نے

غزہ میں امدادی اداروں کے خلاف اسرائیلی اقدام کے تباہ کن نتائج پر عالمی انتباہ

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ، یورپی یونین، ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ، آنروا

ایل پی جی 70 سے 100 روپے فی کلو مہنگی

?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، ایل

مغرب میں حکمرانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موساد کا منصوبہ

?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: جیفری اپسٹین، امریکی سرمایہ دار جو 2019 میں نیویارک

سیول کا پیانگ یانگ کے خلاف واشنگٹن کے ساتھ تعاون پر زور 

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آن گیو بک نے کہا

دنیا نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی اقتصادی جارحیت کو نظر انداز کر دیا : امریکی میگزین

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: امریکی میگزین  فارچیون  نے اتوار کو شائع ہونے والی ایک

ہم ایسی جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو ہم نے شروع نہیں کی: فرانس

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ امریکہ کے ساتھ ایران

اردوغان: ایران پر حملے قابلِ قبول نہیں

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے روسی صدر ولادیمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے