الجولانی حکومت کا مشہور صیہونی جاسوس کی باقیات واپس کرنے کا اعلان

الجولانی حکومت کا مشہور صیہونی جاسوس کی باقیات واپس کرنے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں:الجولانی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے موساد کے مشہور جاسوس ایلی کوہن کا آرکائیو اور ذاتی سامان اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے، اس اقدام کو موساد نے بڑی اخلاقی کامیابی قرار دیا ہے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الجولانی حکومت نے اسرائیل سے دشمنی کم کرنے اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کے تحت، موساد کے مشہور جاسوس ایلی کوہن کا ذاتی آرکائیو اور دیگر اہم دستاویزات اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔
تین باخبر ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ الجولانی حکومت نے صہیونی جاسوس ایلی کوہن کے ذاتی سامان اور دستاویزات کی واپسی پر اسرائیل سے اتفاق کیا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کی جا سکے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اپنی حسن نیتی کا اظہار کیا جا سکے۔
اتوار کے روز اسرائیل نے تصدیق کی کہ ایلی کوہن سے متعلق اہم اسناد، تصاویر اور ذاتی اشیا بازیاب کر لی گئی ہیں۔ موساد کے مطابق، یہ آرکائیو ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کی مدد سے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیل واپس پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرکائیو کی واپسی دراصل جولانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے لیے خیر سگالی کا اشارہ ہے، جو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعتماد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایلی کوہن، جنہیں 1965 میں دمشق میں سر عام پھانسی دی گئی تھی، اسرائیل میں اب بھی قومی ہیرو اور موساد کے سب سے بڑے جاسوس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی فراہم کردہ حساس عسکری معلومات نے 1967 کی جنگ میں اسرائیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اتوار کو ایلی کوہن کو ایک افسانوی اور تاریخ کے عظیم ترین انٹیلی جنس افسر قرار دیا،موساد نے آرکائیو کی واپسی کو انتہائی اعلیٰ اخلاقی قدر کی کامیابی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ تل ابیب کئی سالوں سے ایلی کوہن کی باقیات کی واپسی کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ آرکائیو تقریباً 60 سال تک شامی انٹیلی جنس کی تحویل میں رہا۔
ابھی تک صہیونی حکام نے اس آپریشن کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، صرف یہ کہا گیا کہ یہ موساد اور ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کے مشترکہ خفیہ آپریشن کا نتیجہ ہے۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟

🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے

فرانس کے 12 سال بعد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:فرانسوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فرانس کی حکومت نے

امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟

🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ

سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں

🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ

🗓️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی

🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے

امریکی جنگی طیاروں کی مشرقی شام پر بمباری

🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کی رات مشرقی شام میں ہونے

خیبر پختونخوا: بارودی سرنگ کے دھماکے، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

🗓️ 29 اکتوبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے