?️
سچ خبریں:الجولانی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے موساد کے مشہور جاسوس ایلی کوہن کا آرکائیو اور ذاتی سامان اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے، اس اقدام کو موساد نے بڑی اخلاقی کامیابی قرار دیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الجولانی حکومت نے اسرائیل سے دشمنی کم کرنے اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کے تحت، موساد کے مشہور جاسوس ایلی کوہن کا ذاتی آرکائیو اور دیگر اہم دستاویزات اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔
تین باخبر ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ الجولانی حکومت نے صہیونی جاسوس ایلی کوہن کے ذاتی سامان اور دستاویزات کی واپسی پر اسرائیل سے اتفاق کیا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کی جا سکے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اپنی حسن نیتی کا اظہار کیا جا سکے۔
اتوار کے روز اسرائیل نے تصدیق کی کہ ایلی کوہن سے متعلق اہم اسناد، تصاویر اور ذاتی اشیا بازیاب کر لی گئی ہیں۔ موساد کے مطابق، یہ آرکائیو ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کی مدد سے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیل واپس پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرکائیو کی واپسی دراصل جولانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے لیے خیر سگالی کا اشارہ ہے، جو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعتماد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایلی کوہن، جنہیں 1965 میں دمشق میں سر عام پھانسی دی گئی تھی، اسرائیل میں اب بھی قومی ہیرو اور موساد کے سب سے بڑے جاسوس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی فراہم کردہ حساس عسکری معلومات نے 1967 کی جنگ میں اسرائیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اتوار کو ایلی کوہن کو ایک افسانوی اور تاریخ کے عظیم ترین انٹیلی جنس افسر قرار دیا،موساد نے آرکائیو کی واپسی کو انتہائی اعلیٰ اخلاقی قدر کی کامیابی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ تل ابیب کئی سالوں سے ایلی کوہن کی باقیات کی واپسی کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ آرکائیو تقریباً 60 سال تک شامی انٹیلی جنس کی تحویل میں رہا۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
ابھی تک صہیونی حکام نے اس آپریشن کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، صرف یہ کہا گیا کہ یہ موساد اور ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کے مشترکہ خفیہ آپریشن کا نتیجہ ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاشینیان اور علیاف کے درمیان امن معاہدے میں دو بڑی رکاوٹیں؛ روس کی پوزیشن کمزور
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: معروف بین الاقوامی جریدے "اکانومسٹ” نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی
اگست
گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بن کر نہیں پاکستانی بن کر کیا
?️ 24 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ دن
مئی
ایران۔اسرائیل کشیدگی میں ٹرمپ آگ بھڑکانے والا یا امن کا داعی؟
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی
جون
سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار
اپریل
عراقی پارلیمانی انتخابات میں اقوام متحدہ کا کردار؛ نگرانی سے مداخلت تک
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کو عراقی انتخابات کی نگرانی کا واحد کردار ہونا
اکتوبر
امریکہ نے روس کے 300 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے گروپ
دسمبر
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی