?️
جرمنی (سچ خبریں) افغانستان سے انخلا کے بعد نیٹو نے ایک اہم خلیجی ملک سے فوجیوں کی تربیت کے لیئے اڈہ مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔
غیرملکی رپورٹس کے مطابق 36 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان اسپیشل فورسز کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈہ بنانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق 3 سینیئر مغربی حکام نے بھی کی ہے۔
کابل میں موجود سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغان فورسز کے سینیئر اہلکاروں کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈے پر بات چیت جاری ہے۔
ایک اور اہلکار کا کہنا تھاکہ قطر سے افغان فورسز کی تربیت کیلئے زمین فراہم کرنے کی بات کی ہے تاہم اس کافیصلہ قطری حکام نے ہی کرنا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے نیٹو، قطر اور افغان حکومت نے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا، خیال رہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کی تعداد 7000 ہزار ہے جو کہ امریکی افواج سے بھی زائد ہے۔
اُدھر نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ہے، اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے تاہم افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا انخلا کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا، امریکی صدر کے اعلان کے بعد نیٹو نے بھی اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: یورپی یونین (EU) نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات
نومبر
وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ
ستمبر
صیہونی حکومت کی شام کے بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے شام میں
مارچ
سنڈے ٹائمز: روسی جنگ کے وقت کی معیشت سے مطمئن ہیں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
جون
برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 21 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کیسز میں
مارچ
قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی
جنوری
صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا
مارچ
ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر
ستمبر