افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی

?️

تاجکستان (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے لیے فریقین راضی ہوجاتے ہیں تو وہ عہدے سے سبکدوش ہوکر جانشین کو اختیار سونپ دیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ایشیائی ممالک کی علاقائی سربراہان کا اجلاس تاجکستان میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کے انعقاد کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور اس کے لیے عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار کو ہوں۔

صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز میرے منتخب جانشین کو اختیار سونپنا ہوگا تاہم افغان صدر نے نگراں حکومت کے قیام کی امریکی تجویز کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے گزشتہ برس امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا تاہم نئے امریکی صدر نے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دیا اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش تھی۔

امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا تھا کہ ایسا صرف میری لاش پر ممکن ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے انعقاد کا عندیہ دیا تھا اور آج باضابطہ طور پر اس کی پیشکش کردی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات سبکی کا باعث بن گئے

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

امریکہ کا سب سے بڑا معاشی ہتھیار بیکار

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:  فارن افیئرز میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

نیشنل کانفرنس کی قابض حکام سے زمین حاصل کرنے والوں کے بارے میں وضاحت طلب

?️ 8 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون

?️ 27 جولائی 2025فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون

شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز

?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے