صیہونی اعلیٰ افسران کے استعفوں کی لہر متوقع

🗓️

سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسران کے استعفوں کی ایک بڑی لہر متوقع ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کے استعفے سے فوجی نظام میں سب سے اعلیٰ عہدوں سے لے کر نچلے عہدوں تک اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق، چند فوجی کمانڈرز نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے اور طوفان الاقصیٰ کا سامنا کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید افسران، جن میں عودید باسیوک (آپریشنز ڈویژن کے سربراہ) شامل ہیں، مستعفی ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمرود العلونی جو حالیہ برسوں میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر رہے اور اس وقت اسرائیلی فوج کے آفیسرز اسکول کے سربراہ ہیں، بھی ممکنہ طور پر استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے اسٹریٹجک اور ایران کے امور کے سربراہ الیعازر تولیدانو کا نام بھی استعفے کے لیے زیر بحث ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج کے باعث درجنوں افسران کو برطرف یا جبری ریٹائرمنٹ دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی فوج کے افسروں میں استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر

یہ استعفے اور تحقیقات نہ صرف اسرائیلی فوج کی ساخت اور اعتماد کو متاثر کریں گی بلکہ ان کے مستقبل کے آپریشنز اور پالیسیز پر بھی گہرے اثرات ڈالیں گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے

سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے:حماس

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے یحییٰ السنوار

صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

🗓️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو

سعودی خفیہ عدالتیں

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے

دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے

🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور

بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار 

🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی

bgvhh

🗓️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied

چِپ سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی صورت میں چین کی جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

🗓️ 2 ستمبر 2024سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے