?️
سچ خبریں:ترکی کے معروف اخبار جمهوریت نے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ محمد الجولانی کے ترکی کے دورے اور صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات پر سخت تنقید کی ہے۔
ترکی کے معروف اخبار جمهوریت نے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ محمد الجولانی کے ترکی کے دورے پر شامی علوی برادری کا ایک سخت ردعمل شائع کیا، جس میں ترکی کی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اردگان کا جولانی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ
بیان میں کہا گیا کہ ایک بین الاقوامی مجرم کو ریاستی سربراہ کے طور پر خوش آمدید کہنا نہ صرف مشرق وسطیٰ کے عوام کی توہین ہے بلکہ علوی برادری کے خلاف بھی ایک گہری سازش ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جولانی، جسے ترکی سمیت دنیا کے کئی ممالک دہشت گرد مانتے ہیں، ایک قاتل ہے، اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے، لیکن ترکی میں اس کا سرکاری استقبال اس کے جرائم کو معاف کرنے کے مترادف ہے، اس کی مہنگی ٹائی اور سوٹ اس کے ہاتھوں پر لگے ہزاروں بے گناہ انسانوں کے خون کو نہیں دھو سکتے۔
علوی رہنماؤں نے جولانی کو کردوں، ایزدیوں، عیسائیوں اور علویوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ وہ شام میں لاکھوں لوگوں کی ہجرت اور تباہی کا براہ راست مجرم ہے۔
یاد رہے کہ الجولانی کا دورہ ترکی اور اردگان کے ساتھ ان کی ملاقات ان کے لیے ایک بڑی سفارتی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ اس کا دوسرا باضابطہ بیرون ملک دورہ تھا۔
مزید پڑھیں: الجولانی سب سے پہلے کس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں؟ سعودی عرب یا ترکی
دوسری جانب، رجب طیب اردوغان نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ یہ نہ صرف شام بلکہ پورے خطے کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ آنے والے دنوں میں شامی فریقین کے ساتھ مزید ملاقاتیں ہوں گی،ترکی میں اس ملاقات پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، کیونکہ اس سے قبل ترکی نے تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا تھا۔
مشہور خبریں۔
جنین میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت، صیہونیوں کے خلاف مسلح استقامت
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:آج صبح مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں استقامتی جنگجوؤں اور
جنوری
سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں
?️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس
اگست
سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے عسکری ذرائع نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر
اپریل
پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم یو اے ای
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کے متحدہ
اپریل
گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
?️ 16 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گڈو بیراج
ستمبر
بھارت کا امریکہ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور امریکہ نے اہم فوجی معاہدوں پر پیشرفت کا اعلان
نومبر
نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی
مئی
تیل لوٹنے کے لیے یمنی بندرگاہ میں ایک بڑا جہاز داخل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: المسیرہ نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت تیل کے
جون