?️
رام اللہ (سچ خبریں) فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کی ذمہ دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سینیر سیاست دان جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتول نزار بنات کے خاندان کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبریل الرجوب نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کی ذمہ دار ہے، اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کا نزار بنات کے خاندان سے کوئی جھگڑا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو نزار بنات کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے قوانین کا نفاذ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نزار بنات کے خاندان کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس قتل کو سیاسی رنگ دیں اور اسے عالمی مسئلہ قرار دے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
ایک سوال کے جواب میں جبریل الرجوب نے نزار بنات کے قتل کے سیاسی محرکات کی بھی تردید کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کے پر کمزوری دکھائی گی اور قصاص نہیں لے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے ایجنٹوں نے نزار بنات کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں شدید مارنے پیٹنے کے بعدگرفتار کرلیا جس کے کچھ گھنٹوں بعد الخلیل کے گورنر نے فلسطینی کارکن کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
نزار بنات فلسطینی اتھارٹی پر سخت تنقید کرنے والے اور پارلیمنٹ انتخابات میں الحریه او رالکرامه اتحاد کی فہرست میں شامل امیدوار تھے اور انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین سے انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھاکہ یہ تنظیم اپنے مفادات کے لئے بشمول قومی مفادات ہر چیز کو فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا وباء: ملک بھر میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس
جون
ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں
جنوری
جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا
اپریل
صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اکتوبر
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق
?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر
اگست
افغان میڈیا کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان کی اچھائیوں کوفروغ دینے اور برائیوں سے روکنے والی وزارت
نومبر
6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں
فروری