سچ خبریں: آج صبح سے حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج کے درمیان رب ثلاثین کے مشرقی حصے میں براہ راست اور آمنے سامنے جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
جنوبی لبنان سے المیادین نیوز چینل کے نامہ نگار نے بتایا کہ حزب اللہ نے رب ثلاثین کے مشرقی حصوں میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
حزب اللہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آج صبح صہیونی دشمن کی پیدل فوج نے رب ثلاثین کے مشرقی علاقوں کے آس پاس دراندازی کرنے کی کوشش کی، جس پر اس تنظیم کے مجاہدین نے مشین گن اور میزائلوں سے ان پر حملہ کیا اور یہ جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
صہیونی فوج نے بھی حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ آمنے سامنے جھڑپوں کے تسلسل کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ صیہونی زمینی جنگ کی صورت میں کبھی بھی حزب اللہ سے جیت نہیں سکتے ہیں ، اس تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ ہم جنوبی لبنان کو صیہونیوں کے لیے جہنم بنا دیں گے۔
مشہور خبریں۔
کراچی پولیس چیف کا لاپتا بچوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم
جنوری
عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس
جولائی
بائیڈن انتظامیہ کو معطلی اسکینڈل سے بچانے کے لیے امریکی کانگریس کا بہانہ
اکتوبر
لبنان پر فضائی حملے؛ کیا یہ ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہے؟
ستمبر
سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!
فروری
فرانس اور شیلی کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا
جون
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا
دسمبر
جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی کشمکش میں شدت
دسمبر