?️
سچ خبریں: 31 عرب اور اسلامی ممالک نے عرب لیگ، تنظیم تعاون اسلامی (OIC)، اور خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے
واضح رہے کہ اس بیان میں بنجمن نیتن یاہو کے متنازعہ "گریٹر اسرائیل” منصوبے کے حوالے سے کیے گئے بیانات کو سختی سے مذمت کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے ‘گریٹر اسرائیل’ کے منصوبے سے متعلق بیانات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو عرب قومی سلامتی، ممالک کی خودمختاری اور خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے کھلا خطرہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب اور اسلامی ممالک غزہ پر قبضے اور طاقت کے استعمال پر مبنی تمام وہمات سے بالاتر ہو کر امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ہم بیزالیل سموتریچ کی بستیاں بسانے کی اسکیم اور فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ان کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر غزہ سے مکمل انخلا اور جارحیت بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ ہم کسی بھی شکل میں فلسطینیوں کے جبری بے دخلی کی ہر ممکن مخالفت پر زور دیتے ہیں۔
صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں "i24” نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میں ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہوں اور جذباتی طور پر ‘گریٹر اسرائیل’ کے خواب سے جڑا ہوا ہوں۔
دوسری جانب، صیہونی ریاست کے وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے مغربی کنارے کے علاقے E1 میں "معالیہ ادومیم” بستی کے قریب 3,401 نئی رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ E1 پراجیکٹ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خیال کو دفن کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے اس انتہا پسند وزیر کے مطابق، یہ منصوبہ یروشلم کے قریب معالیہ ادومیم میں 3,400 سے زائد نئے رہائشی یونٹس پر مشتمل ہے، جو رام اللہ اور بیت اللحم کے درمیان رابطہ منقطع کر دے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نواز شریف کی کرپشن!
?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
امریکی سفیر کے ٹیل ایویو سے قاہرہ روانہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی سفیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مائیک ہاکابی، نے ٹیل ایویو
ستمبر
عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواست: ’وزارت دفاع کے پاس فوجی حراست کی اطلاع نہیں‘
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم و
ستمبر
سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا
?️ 16 دسمبر 2021سکردو(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ایئرپورٹ کو
دسمبر
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ
جولائی
امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا
فروری
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے
فروری
مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر
مارچ