🗓️
سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے راستوں پر نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام کی بنیاد پر اس سال کے اربعین زائرین کی صحیح تعداد کا اعلان کیا۔
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت عباس کے روضہ کی انتظامیہ کے بیان کے مطابق اس سال اربعین زائرین کی تعداد 21 ملین سے زائد ہوگئی، رپورٹ کے مطابق آستان قدس عباسی کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کربلا شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد 21 ملین 198 ہزار 640 تھی۔
آستان قدس عباسی کے بیان میں اس سال کربلا میں اربعین زائرین کی تعداد کا گزشتہ سالوں سے موازنہ کرنے کے لیے ایک جدول بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال زائرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، قبل ازیں عتبہ عباسی نے اربعین کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی خدمت کرنے والے موکبوں کی تعداد 14500 بتائی تھی جن میں سے 300 موکب بیرونی ممالک کے تھے۔
اس حوالے سے "الاعلام الامنی” میڈیا گروپ (عراقی وزارت دفاع سے وابستہ) کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل "سعد معن” نے کہا کہ اس سال زائرین کی تعداد 2003 کے بعد سب سے زیادہ تھی، عراقی فوج کے مشترکہ آپریشن ہیڈکوارٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے تاکید کی کہ سکیورٹی فورسز اربعین زیارت کے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
🗓️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)
مارچ
امریکی صدور پر قاتلانہ حملے؛ اینڈریو جیکسن سے ڈونلڈ ٹرمپ تک
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ میں کئی صدور قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنے،
فروری
ریاض نے صنعاء کو تسلیم کیا؛ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر تجارتی جہازوں کی آمد
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی
فروری
مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز پر پاکستان کا اظہارِ مذمت
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
اپریل
عمان کے بادشاہ ایران کے دورے پر کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستی کو مضبوط
مئی
صیہونی غزہ والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟
🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے تاکید کی
نومبر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 375 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 29 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بینچ مارک
مئی
میانمار فوج کی وحشیانہ کاروائی، 7 سالہ بچی کو گولی مار کر ہلاک کردیا
🗓️ 24 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ
مارچ