?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے 2021 میں فلسطینیوں کے حقوق کی وسیع پیمانے پر اور نہ ختم ہونے والی خلاف ورزی نے عالمی برادری کے لیے اس صورت حال سے نمٹنے کو ضروری بنا دیا ہے۔
2021 میں فلسطین اور مقبوضہ علاقوں سے متعلق خبریں سرخیوں میں رہی ہیں، 2021 فلسطینیوں اور مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کے لیے ایک اہم سال تھا۔
یادرہے کہ مارچ 2021 میں صیہونیوں نے دو سال میں چوتھی بار انتخابات میں حصہ لیا پھر بے نتیجہ انتخابات کے کئی دور کے بعد، صیہونی جماعتوں کا ایک عجیب اتحاد جس کا مقصد صرف سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانا تھا، اتحادی کابینہ کو اقتدار میں لانے میں کامیاب رہا۔
تاہم فلسطین میں الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے سے بھی روک دیا گیا،یادرہے کہ فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے ملتوی ہونے کی وجہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی انتخابات میں شکست کے بارے میں تشویش تھی۔
اب آئیے دیکھتے ہیں کہ 2021 میں فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا ہوا؟
• مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا۔
پچھلے سالوں میں ہمیشہ صیہونی حکومت کی عدالت ہی تھی جو صیہونی آباد کاروں کے خلاف فلسطینی باشندوں کی شکایات کا ازالہ کرتی تھی جبکہ گزشتہ سال مغربی کنارے کے سی-زون میں فلسطینیوں کی ملکیتی تعمیرات کے لیے تقریباً 800 مسماری کے احکامات جاری کیے گئے اور تعمیراتی اجازت ناموں کے لیے فلسطینیوں کی ایک فیصد سے بھی کم درخواستیں منظور کی گئیں۔
• غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت دو ہفتے جاری رہی اور اس کے نتیجے میں 100 بچوں سمیت 260 فلسطینی
شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
•امن مذاکرات میں پیش رفت کا فقدان
صیہونی حکومت اور امریکہ کی کابینہ میں تبدیلیوں کا فلسطینی صیہونی تعطل کا شکار امن عمل کی تحریک پر بہت کم اثر پڑا۔
• فلسطینی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شدت
صیہونی حکومت نے 2021 میں فلسطینیوں کے قتل عام اور گرفتاری کے میدان میں اپنی کارروائیوں کو جاری رکھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
افغانستان میں داعش پر قابو پا لیا گیا ہے: طالبان وزیر خارجہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے منگل کو
اپریل
بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں
دسمبر
سعودی نیوم پروجیکٹ عربوں کے لیے صیہونیوں کا خواب
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ساتھ نیوم منصوبے کی شکل میں تعلقات قائم
اگست
عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی
جولائی
کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں
اکتوبر
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے
مئی
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی