?️
سچ خبریں: اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد وسیع پیمانے پر تعیناتی کرتے ہوئے، 1967 میں یروشلم پر قبضے کے بعد پہلی بار اس مقدس مقام پر عید الفطر کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
اسرائیلی فورسز نے جمعہ کے روز یروشلم کے پرانے شہر میں وسیع پیمانے پر تعیناتی اور اس کے داخلی راستوں پر دھاتی رکاوٹیں لگا کر نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور عید الفطر کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ 57 سالوں میں پہلی بار ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے راستوں کی ناکہ بندی کرنے کے علاوہ باب الصحرا کے علاقے میں نماز عید ادا کرنے کی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ انہوں نے باب العامود سمیت بعض دیگر علاقوں میں بھی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
ان پابندیوں کے باوجود درجنوں افراد باب الاسباط کے قریب عید کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس فورسز نے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ صیہونی حکومت نے 28 فروری سے مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا، عین اسی وقت جب ایران کے ساتھ تنازع شروع ہوا تھا، اور عرب اور اسلامی ممالک کے احتجاج کے باوجود اسے دوبارہ کھولنے سے انکاری ہے۔
اپنی پابندیوں کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے، حکومت نے ہیبرون شہر کی ابراہیمی مسجد میں نمازیوں کی موجودگی کو بھی تقریباً 80 افراد تک محدود کر دیا۔
مسجد کے ڈائریکٹر معتز ابو سنینا نے اس سلسلے میں کہا: صہیونی فوجیوں نے مسجد کے بیشتر داخلی راستے بند کر دیے ہیں اور سخت معائنہ کے ساتھ صرف ایک راستہ کھلا چھوڑ دیا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ابراہیمی مسجد "ایک اسلامی جگہ ہے اور مسلمانوں کا ہے”، انہوں نے اس جگہ میں مذہبی تبدیلیاں لانے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔
یاد رہے کہ 1994 میں آباد کاروں کے حملے اور 29 نمازیوں کی شہادت کے بعد ہیبرون شہر کی ابراہیمی مسجد کو تقسیم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 63 فیصد جگہ قبضہ کرنے والوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
خطے سے امریکی فوجی دستوں کا انخلاء
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق امریکی
اکتوبر
امریکی قانون سازوں کا غزہ کے کینسر مریضوں کی مدد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے 61 ارکان نے وزیر خارجہ مارکو
جون
چین کو غزہ امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامہ موصول
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے جھوٹے
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے
مئی
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
?️ 20 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ
فروری
ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر
?️ 26 فروری 2026 ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر پاکستان کی
فروری
عراقچی: امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے
?️ 27 فروری 2026سچ خبریں : ایرانی وزیر خارجہ نے کل کی بات چیت پر
فروری
یمن کے صوبہ تعز میں سعودی فضائی حملہ؛ 30 سے زائد افراد شہید اور زخمی
?️ 6 نومبر 2026سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز میں ایک مصروف مقامی بازار پر سعودی
نومبر