?️
لاہور (سچ خبریں) شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الفطر آج بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے، ایران میں کل عید منائی جائے گی۔ ادھر ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی گئی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔
امریکا میں بھی عیدالفطر آج منائی جائے گی، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مرکزی عید اجتماع ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوا، جہاں روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ راویل گائنت الدین نے خطبہ دیا اور نمازِ عید کی امامت کی، نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تاریخی مسجد، میموریل مسجد "شہداء” اور دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے نمازیوں کی سہولت کے لیے اضافی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کی مساوات کو تبدیل کرنا؛ امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ جو کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل
مئی
پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ
ستمبر
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی
صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ
?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے
فروری
پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ
جون
کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا؟ بائیڈن کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ابھی
اکتوبر
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی نمائندگی بھی ملنی چاہیے
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گورنر پنجاب چودھری سرور نے قومی و صوبائی اسمبلیوں
نومبر