سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ یروشلم میں 15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی میں ایک صیہونی آباد کار زخمی ہوگیا۔
الجزیرہ چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ایک شہادت طلبانہ کی کارروائی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں اب تک ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوا ہے، عبرانی زبان کے ٹی وی چینل 14 نے کہا ہے کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے 30 سالہ رہائشی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کاروائی شیخ جراح محلے میں ہوئی جس کے بعد صہیونی فوج میں الرٹ جاری کر دیا گیا،قابل ذکر ہے کہ یہ کارروائی ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکی نے کی اورآپریشن کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئی، تاہم صیہونی عسکریت پسندوں نے اسے گرفتار کر لیا۔
مقبوضہ فلسطین میں العالم نیوز چینل کے نامہ نگار خضر شاہین نے ایک ویڈیو میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج یروشلم کے شیخ جراح محلے میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنے والی فلسطینی لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔
درایں اثنا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے مغربی کنارے سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں اور آج (بدھ) صبح یروشلم میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینی لڑکی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بہادرانہ کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہماری قوم ایک انقلابی قوم ہے جس کی مزاحمت کبھی نہیں ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مغربی کنارے اور بیت المقدس دونوں جگہوں پر قابضین کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے صیہونی جارحین کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
اپریل
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ
جولائی
امریکی اپنی جمہوریت کو تباہی کے دہانے پر دیکھ رہے ہیں:ایک سروے
جنوری
ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم
جولائی
بیٹی کی پیدائش کے بعد قسمت کھل گئی، کام ملنے لگا، آسانیاں ہوگئیں، جنید نیازی
فروری
ایران کی معیشت پابندیوں کے خلاف استقامت کر رہی ہے: سعودی اخبار
جون
اسرائیل کے سیکورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا غزہ کی جنگ میں شکست کا اعتراف
فروری
بائیڈن حکومت کی مغربی ایشیا میں زیادہ دخالت کی وجہ ؟
ستمبر