ٹرمپ کا مضحکہ خیز دعویٰ: حماس نے مجھے کہا کہ وہ غیر مسلح ہو جائے گی!

ٹرمپ

?️

سچ خبریں: اپنے تازہ ترین بیانات میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے حماس سے بات کی اور انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ غیر مسلح ہو جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حماس سے بات کی ہے اور انہوں نے مجھے کہا ہے کہ وہ غیر مسلح ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرے گا اور اگر ایسا نہیں کیا تو ہم اقتدار سنبھال لیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حماس کی تخفیف اسلحہ تیز رفتاری سے اور ممکنہ طور پر طاقت سے ہوگا۔
اسلامی جہاد: مزاحمت کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہوگی۔
ادھر فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے کہا: مزاحمتی گروہ کبھی بھی تخفیف اسلحہ پر راضی نہیں ہوں گے اور ہم طاقت کے ذریعے تخفیف اسلحہ کی دھمکی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اس سے قبل حماس کے ایک عہدیدار نے مزاحمتی ہتھیاروں کے معاملے کے حوالے سے کہا تھا کہ ہتھیاروں کا مسئلہ انتہائی حساس مسئلہ ہے اور کوئی بھی فلسطینی اپنے ہتھیار پھینکنے کے لیے تیار نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے عوام کو ہتھیاروں اور مزاحمت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر یہ مزاحمت اور اس کے ہتھیار نہ ہوتے تو صیہونی غاصب فلسطینی عوام کو غزہ سے نکال باہر کرتے اور اس سے بھی بڑا قتل عام اور نسل کشی کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حل مزاحمت کو غیر مسلح کرنے میں نہیں ہے۔ بلکہ زمین کو آزاد کرانے اور قبضے کو ختم کرنے میں ہے کیونکہ جب تک قبضہ رہے گا مزاحمت رہے گی اور یہ فطری حق ہے۔ ہم ایسی کسی بھی افواہ کو مسترد کرتے ہیں کہ حماس نے اپنے ہتھیار حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، چاہے ٹرمپ پلان کے جواب میں ہو یا کوئی اور منصوبہ۔

مشہور خبریں۔

مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی

بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض

میران شاہ میں خودکش دھماکا

?️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے

مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر لگژری لائف سٹائل دکھانیوالے انفلوئنسرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں کھڑی ہوتی ؟

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے