سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے خلاف عرب اتحاد کی طرف سے کیے گئے جرائم اور حملوں کا اعلان کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق آج یمن کے دارالحکومت صنعا میں انسانی حقوق کی تنظیم نے یمنی قیدیوں کے خلاف سعودی اتحاد کی جیلوں میں ہونے والے جرائم اور حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ اغوا کیے جانے والے اور پکڑے جانے والے افراد کو مارب کی بعض جیلوں میں اذیتیں دے کر قتل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2021 سے مئی 2023 تک تقریباً 1200 یمنی شہریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو سعودی اتحادی افواج نے اغوا کیا ہے،صنعاء میں انسانی حقوق کی تنظیم نے دشمن کی جیلوں میںں قیدیوں کے خلاف جرائم اور حملے کے عنوان سے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اغوا کیے گئے 1200 شہریوں میں سے 256 افراد کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغوی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد مأرب صوبے کی جیلوں میں، جن کی تعداد 645 سے زیادہ ہے،انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں ماریب میں واقع بن غریب، ملٹری انٹیلی جنس، سینٹرل سکیورٹی، پولیٹیکل سکیورٹی، انٹیلی جنس اور الصالح جیلوں کا ذکر کیا گیا ہے جہاں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا جاتا ہے،اس تنظیم نے اعلان کیا کہ اب تک ہمیں ان جیلوں میں 18 یمنی قیدیوں کی ہلاکت کا علم ہوا ہے۔