?️
سچ خبریں:بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) اور 150 بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کی مشترکہ تفتیش کے ذریعہ 12 ملین خفیہ دستاویزات کا سہارہ لیتے ہوئے90 سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا گیا ہے ،جسےرواں صدی کا جو کہ سب سے بڑا مالی اور سیاسی سکینڈل کہا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی اخبار لی مونڈےکی رپورٹ کے مطابق ، کرپشن اور وسیع پیمانے پر ٹیکس فراڈ کے بارے میں پاناما پیپرز کے انکشاف کے پانچ سال بعد پانڈورا پیپرز نے عالمی رہنماؤں کی دولت اور خفیہ سودوں اور ان کے مالیاتی ٹھکانوں کے بارے میں ایک بے مثال انکشاف کیا۔
اس بڑے مالی انکشاف میں 300 سیاسی شخصیات ، 35 سربراہان حکومت اور دنیا کے 130 ارب پتیوں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں، پنڈورا دستاویزات میں 12 ملین دستاویزات شامل ہیں جن کا جائزہ بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلزم (آئی سی اے) نے لیا ہے ، جس میں دنیا بھر کے مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس نے حصہ لیا ہے۔
یوروونیوز کے مطابق دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ چیک کے وزیر اعظم ، اردن کے بادشاہ ، پاکستان کے وزیر اعظم کے علاوہ کینیا اور ایکواڈور کے صدور سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے مختلف وجوہات کی بنا پر بیرون ملک کمپنیوں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں یا ٹیکس کی چوری کی ہے، اس مطالعے میں 29000 بیرونی کمپنیوں کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
ان دستاویزات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی بیرون ملک نے کم از کم 30 بیرونی کمپنیاں ہیں، ان اداروں کے ذریعے انھوں نے امریکہ اور برطانیہ میں 14 لگژری پراپرٹیز 106 ملین ڈالر سے زائد میں خریدی کیے ہیں۔
چیک کے وزیر اعظم آندرے بابک نے فرانس کے جنوب میں ایک حویلی کی خریداری کے لیے کور کمپنیوں میں 22 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ واقعہ آج سامنے آیا جبکہ چیک وزیر اعظم اگلے ہفتے کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،واضح رہے کہ وہ چیک ریپبلک کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں جن کی مجموعی مالیت 3.66 بلین ڈالر ہے ، تاہم ان کے پس پردہ کاروباری معاملات نے عوامی سطح پر تہلکامچا دیا ہے۔
دستاویزات میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور ان کے خاندان کے بارے میں انکشافات بھی شائع ہوئے، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ علییوف اور اس کے قریبی ساتھی برطانیہ میں 400 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے رئیل اسٹیٹ لین دین میں خفیہ طور پر ملوث ہیں جبکہ کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا اور ان کے خاندان کے چھ افراد خفیہ طور پر بیرون ملک کمپنیوں کے نیٹ ورک کے مالک ہیں ، وہ 11 کاروباری اداروں سے وابستہ ہیں ، جن میں سے ایک کے 30 ملین ڈالر کے اثاثے ہیں۔
یادرہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے وزراء سمیت ان کےخاندان کے قریبی ارکان بھی خفیہ طور پر لاکھوں ڈالر مالیت کی کمپنیاں اور فنڈز کے مالک ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں
اکتوبر
حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے
نومبر
سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا ہے، رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پوسٹ ڈزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (پی ڈی این اے) کی
دسمبر
یواے ای حکام صیہونیوں کے تلوے چاٹتے ہوئے
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین غلام اور آقا
جون
امریکہ کی جانب سے شام پر سے پابندیاں باضابطہ طور پر ہٹا دی گئیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے
جولائی
پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
میانمار کی باغی فوج کا بے گناہ لوگوں کے خلاف شدید کریک ڈاؤن، 80 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا
?️ 12 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ملک میں
اپریل
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر