شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا جائزہ

عرب

?️

سچ خبریں:دمشق کے ساتھ دشمنی کا راستہ اختیار کرنے والے عرب ممالک نے یہ سمجھنے کے بعد کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکے ہیں، دمشق کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا راستہ اختیار کیا۔
2010 کے اواخر میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، مصر، اردن اور تیونس جیسے کئی عرب ممالک نے امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور ترکی جیسے ممالک کے ساتھ مل کر شام میں خانہ جنگی شروع کی، انہوں نے ایک ایسا بحران شروع کیا جس کا اصل ہدف مزاحمتی محاذ کو نشانہ بنانا تھا، اس بحران کے دوران شامی اپوزیشن کی بھرپور حمایت کی گئی،تاہم یہ کوششیں بالکل بھی کامیاب نہ ہوئیں اور بتدریج شامی حکومت کے خاتمے کے لیے بیتاب بعض عرب ممالک نے دمشق کے ساتھ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران بعض عرب ممالک نے شام کے ساتھ اپنے معمول کے تعلقات کو جاری رکھا، شام کے بحران کے آغاز میں ہی شام کو 18 کی رضامندی، تین کی مخالفت اور دو عرب ممالک کی عدم شرکت پر عرب لیگ سے نکال دیا گیا تھا، لیکن اب ہم دمشق کی عرب لیگ میں واپسی کی باتیں سننے کو ملتی ہیں حالانکہ سعودی عرب اور قطر سمیت کچھ ممالک شام کی واپسی کو روک رہے ہیں۔

بہرحال عرب ممالک کا دمشق کی طرف رخ شام میں قائم سیاسی عسکری اسٹیبلشمنٹ کا تختہ الٹنے کے منصوبوں کی ناکامی کی علامت ہے۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی اور دمشق کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بعض عرب ممالک کی سخت مزاحمت کے باوجود یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سلسلہ جاری نہیں رہے گا اور یہ عرب ممالک دمشق کو اپنانے کے راستے پر چلیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

تائیوان نے چین کے ایک ملک دو نظام کے منصوبے کو مسترد کیا

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:   تائیوان کی وزارت خارجہ نے جمعرات 11 اگست کو اعلان

طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی

غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ

 2024 کے امریکی انتخابات: ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو کیسے شکست دی؟

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات تاریخ کے سب سے

کون سے ممالک برکس گروپ مین شامل ہونا چاہتے ہیں ؟

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس میں برکس اجلاس کے موقع پر ایک مضمون میں ایس

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم

?️ 8 ستمبر 2025گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا

?️ 22 فروری 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو کیا ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے