سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ دیگر کئی ممالک میں بھی جشن منایا گیا۔
دنیا کے سبھی آزاد ضمیر اور حریت پسندوں کی ڈھارس اور مستکبرین عالم کی آنکھوں کا کانٹا بنا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن ایران اور دنیا کے دیگر ممالک منجلہ ہندوستان پاکستان میں تمام تر شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے،جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ اپنے عروج کو پہونچ چکا، جس کے تحت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بڑے زور و شور سے جشن منایا گیا، آتش بازی اور نوربارانی کا خاص اہتمام ہوا اور اسلامی اقدار پر استوار انقلاب کی نعمت پر بطور شکرانہ پورے ملک نے ٹھیک نو بچے صدائے اللہ اکبر بلند کی۔
ایران کےدارالحکومت تہران میں بھی اہم مراکز پر جشن انقلاب کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں اور شہر کے آسمان میں نوربارانی کی گئی جبکہ شہر کے آزادی اسکوائر بھی جشن کا خصوصی سماں نظر آیا جس کے دوران اسلامی انقلاب کی تینتالیسوں فجر کے طلوع ہونے پر آزادی ٹاور پر ایک طلائی تمغہ بھی آویزاں کیا گیا اور ملک کے معروف ترانہ خواں اور فنکار حضرات نے قومی و ملی ترانے پیش کئے۔
جشن انقلاب کی تینتالیسویں بہار کا سلسلہ پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت ملک کے تقریبا ڈیڑھ ہزار شہروں اور تین ہزار دیہی علاقوں میں مختلف شکلوں میں عوامی ریلیاں نکالی گئی ہیں، تاہم انسداد کورونا ہیڈ کواٹر کے فیصلے کے مطابق سبھی ریلیاں کورونا پروٹوکول کے ساتھ انجام پائیں جس کے تحت ریڈ زون میں آنے والے شہروں بالخصوص تہران میں کار اور بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ دیگر اورینج اور ییلو زون میں شامل شہروں اور قریوں میں کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن انقلاب منایا۔
دارالحکومت تہران میں مرکزی تقریب آزادی اسکوائر پر منعقد ہوئی جہاں شہر کے بارہ مختلف نقطوں سے موٹر ریلیاں حرکت کرنے کے بعد وہاں پہونچیں اور جشن کو صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا۔
اسکے علاوہ آن لائن بھی جشن انقلاب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے مختلف شکلوں میں حصہ لے کر اپنے ملی و قومی جذبے کی تسکین کا سامان فراہم کیا،خیال رہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب آج سے تینتالیس سال قبل گیارہ فروری سن انیس و اناسی کو امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور آج آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور استقامتی و مزاحمتی محاذ سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں نے الگ الگ بیان جاری کر کے ایران کی حکومت و عوام کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مشہور خبریں۔
آنے والے دنوں میں اسرائیل پر کیا بیتنے والی ہے؟؛ صیہونی تجزیہ نگاروں کی زبانی
نومبر
مہنگائی روکنے میں برطانوی حکام کی نااہلی کا اظہار
مئی
ایران کے خلاف برطانیہ اور صیہونیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی
جنوری
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
مئی
اسرائیل کو اپنے شہریوں کے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور مصر کے سفر پر تشویش
جون
روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی
اگست
ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام
مارچ
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا
دسمبر