🗓️
سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا جائے تو یمن سبز رنگ میں لپٹا ہوا دکھائی دیتا ہے کیونکہ یمن کے عوام 11 صدیوں سے حضرت محمد مصطفیٰؐ کی میلاد کو ملک بھر میں بہت جوش و خروش سے مناتے آرہے ہیں۔
ربیع الاول کے دنوں میں جب یمن کے شہروں کو دیکھا جائے تو ہر طرف سبز رنگ کا نظارہ ہوتا ہے، کیونکہ یمن حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت کی تیاری کر رہا ہوتا ہے، یمنی عوام اس دن کو خدا کی اطاعت اور اپنے نبی سے وفاداری کے عہد کے طور پر مناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
11 صدیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ یمن کے عوام 12 ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت کی سالگرہ کو ایک قومی جشن کے طور پر مناتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں اس شریک ہوتے ہیں۔
اس جشن کی تیاری کے لیے یمن میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں اور درجنوں بڑے میدانوں کو عوام کے استقبال کے لیے سجایا جاتا ہے، صنعاء، جو یمن کا دارالحکومت ہے، میں "السبعین” میدان کو خصوصی طور پر اس قومی جشن کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
یمن میں قومی سطح پر منعقد ہونے والا میلاد النبی کا جشن تقریباً ۳۰ دن تک جاری رہتا ہے جیسا کہ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے، پورے شہر کو سبز روشنیوں سے سجایا جاتا ہے اور یہاں تک کہ لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں کو بھی سبز رنگ میں ڈھال لیتے ہیں۔
یمنی عوام کے نزدیک حضرت محمد مصطفیٰؐ ان کے لیے ایک مثالی شخصیت ہیں، یمن کے عوام کی قومی جشن میں شرکت، خدا کی اطاعت اور رسول اکرم کے ساتھ وفاداری کے عہد کی علامت ہے، اس موقع پر یمنی عوام اپنی وفاداری اور ولایت پذیری کا اظہار کرتے ہیں، کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰؐ کے نام کے سائے تلے آنے سے قوم کو نئی طاقت اور حوصلہ ملتا ہے، ان کے نزدیک حضرت محمد مصطفیٰؐ کا راستہ ہی واحد ذریعہ ہے جو قوم کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، کیونکہ آپ امن کے پیامبر اور فرقہ واریت کے زمانے میں وحدت کی علامت ہیں۔
اس موقع پر اگر جشن میلاد النبی کی مناسبت سے یمن اور یمنی عوام کی حضرت محمد مصطفیٰؐ کے نزدیک بلند مقام کا جائزہ لیا جائے اور اسلامی تاریخ میں یمن کی ممتاز شخصیات کا تعارف کیا جائے تو کچھ یوں ملتا ہے:
یمن کے لوگ بہترین انسان ہیں
جعفر بن محمد بن شریح کی کتاب میں یمن اور یمنی عوام کی حضرت محمد مصطفیٰؐ کے نزدیک اعلیٰ مقام کا ذکر کیا گیا ہے، ایک مرتبہ حضرت رسول اکرم نے عیینة بن حصین بن حذیفہ سے فرمایا: میں تجھ سے زیادہ گھوڑے کا علم رکھتا ہوں،عیینة نے جواب دیاکہ میں انسانوں کو بہتر جانتا ہوں، رسول اللہ نے پوچھا کہ کیسے؟ انہوں نے کہا: "بہترین لوگ وہ ہیں جو تلواریں کندھوں پر لٹکائیں اور نیزے گھوڑوں کی گردنوں پر رکھیں، اور یہ لوگ نجد کے ہیں۔” رسول اللہ نے فرمایا: "تم نے غلط کہا! بہترین لوگ یمن کے ہیں، ایمان یمانی ہے، اور میں بھی یمانی ہوں۔ قیامت کے دن جنت میں داخل ہونے والے قبائل میں سب سے زیادہ مذحج کے ہوں گے۔” (مذحج ایک یمنی قبیلہ ہے، جس سے مالک اشتر کا تعلق تھا۔)
مزید برآں، رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص یمنیوں سے محبت رکھے، وہ مجھ سے محبت رکھتا ہے، اور جو ان سے دشمنی کرے، وہ مجھ سے دشمنی کرتا ہے
نبی اکرم نے یمن کے لوگوں کو نرم دل اور اطاعت گزار قرار دیا۔ آپ نے فرمایا: "اہل یمن سب سے نرم دل، رقیق القلب اور سب سے زیادہ مطیع ہیں۔”
یمن؛ انصار رسول اللہ کی جڑیں
انصار، جو دو قبیلوں اوس اور خزرج پر مشتمل تھے، جنہوں نے رسول اکرم ﷺ کی مشرکین اور کفارِ جزیرہ العرب پر فتح اور اسلام کے قیام میں بے مثال کردار ادا کیا، ان کا نسب یمنی قبیلے ازد سے جا ملتا ہے، بعض اہل علم کا خیال ہے کہ رسول اکرم ؎ کی یمن اور یمنی عوام کی تعریفیں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
کربلا کے 34 شہداء یمنی
جب امام حسین کوفہ جانے کا ارادہ رکھتے تھے تو عبداللہ بن عباس نے آپ سے درخواست کی کہ کوفہ کے بجائے یمن تشریف لے جائیں، کیونکہ وہاں ایسے ایسے لوگ موجود تھے جو اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں ،بعض مؤرخین کے مطابق کربلا کے 72 شہداء میں سے 34 شہداء یمنی تھے۔
یمنی عوام کی جانب سے غزہ کی حمایت پر زور
اس سال یمنی عوام نے رسول اکرمؐ کے میلاد کی سالگرہ مناتے ہوئے نہ صرف یمن کے جھنڈے اور "لبیک یا رسول اللہ” کے نعرے بلند کیے، بلکہ فلسطین کے جھنڈے اور "من الیمن الی الفلسطین لستم وحدکم” یعنی "یمن سے فلسطین تک، آپ تنہا نہیں ہیں” جیسے نعرے بھی اٹھا رکھے تھے۔ وہ امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور غزہ کی حمایت اور امت مسلمہ کے مسائل و مقدسات کے تحفظ پر زور دے رہے ہیں۔
یمن کے صوبوں جیسے صعدہ، ریمہ، مارب، اِب، عمران، تعز، حجہ، ذمار اور الجوف کے باشندے مسلسل 48 ہفتے سے غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کا سڑکوں پر آنا کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں، بلکہ یہ یمن کے عوام کی جدوجہد کا حصہ ہے اور وہ کبھی فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یمنی عوام کے ساتھ، یمن کی فوجی قوتوں نے بھی عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتا، وہ بحیرہ احمر میں اس جعلی ریاست کے جہازوں اور مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
مزید برآں، یمنی مسلح افواج نے اتوار 25 ستمبر کی صبح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب شہر کو نشانہ بنایا۔ عبری میڈیا کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں 20 لاکھ صہیونیوں نے پناہ گاہوں کا رخ کیا اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی دفاعی نظام نے یمنی میزائلوں کو روکنے کے لیے 20 میزائل داغے، لیکن وہ ناکام رہے اور میزائلوں کو نشانہ نہیں بنا سکے۔
مزید پڑھیں: خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا
لاکھوں یمنی عوام کی جانب سے رسول اللہؐ کے میلاد کی تقریبات میں شرکت اور اسی دوران تل ابیب پر یمنی میزائل حملوں نے جارح ممالک کو یہ پیغام دیا کہ وہ ان کے خلاف مزید طاقتور ہوں گے اور صرف خدا اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیٰؐ پر بھروسہ کرتے ہیں، جو صبر اور استقامت کی حقیقی مثال ہیں۔ یمنی عوام نے یہ عزم بھی دہرایا کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر
دسمبر
پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان
جون
کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنے کیلئےاحکامات جاری نہیں کیے گئے، نگران وزیراعظم
🗓️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
افغان مہاجرین کا پاکستان سے اخراج، وجہ ؟
🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:نارویجن ریفیوجی کونسل، ڈنمارک ریفیوجی کونسل اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے
نومبر
یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اپریل
سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب
مارچ
طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اگست
سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف
جولائی