?️
(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے کہ وہ اس کے قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی طالبان رہنماؤں پرعائد پابندیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ کے زیر نگرانی افغان امن کانفرنس ترکی میں 24 اپریل کو ہونی تھی لیکن طالبان کی غیر حاضری کے باعث کانفرنس کو عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کیلئے افغان صدر کے خصوصی مشیر محمد عمر داود زئی نے کہا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ طالبان کے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی جنگ بندی سے مشروط کی جائے اگر وہ جنگ بندی قبول کرتے ہیں تو ان قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔
اطلاعات ہیں کہ ترکی میں 24 اپریل سے شروع ہونے والی افغان امن کانفرنس ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے، استنبول کانفرنس کے التوا کا اعلان ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، امریکا اور قطر کی مشاورت سے افغان امن کانفرنس کو مئی کے وسط یا عیدالفطر تک ملتوی کیا گیا ہے۔
افغان امن کانفرنس کے التوا کی وجہ یہ ہے کہ طالبان کی شرکت ابھی تک یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے، ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الافغان کانفرنس کی تجویز امریکا نے دی تھی جس میں افغان تنازعے سے متعلق تمام ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن امریکا کی جانب سے دوحا مذاکرات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے طالبان نے کسی بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی توثیق تو کردی ہے لیکن معاہدے کے مطابق فوجی انخلا کے نظام الاوقات کو یکم مئی سے آگے بڑھا کر 11 ستمبر کردیا ہے۔
معاہدے کی خلاف ورزی کو افغان طالبان نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، بین الافغان مذاکرات مستقبل کے پرامن افغانستان کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی بہت ضروری ہے، لیکن امریکا کے مقابلے پر فاتح فریق افغان طالبان کو محدود رکھنے کی سازشیں افغانستان اور خطے کے امن کو خراب کرنے کا اصل سبب ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت
جولائی
پولینڈ کا جرمن چانسلر پر خطرناک الزام
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے
ستمبر
کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی
?️ 6 فروری 2025کرک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ
فروری
ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا
مئی
لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی
اکتوبر
جولانی فورسز کی خونی یلغار
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی
جولائی
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
صیہونی حکومت کا طیارہ مغربی کنارے میں گر کر تباہ
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: اسرائیل کا ایک تربیتی طیارہ جمعہ کو بیت المقدس کے
اکتوبر