?️
کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے قومی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی اور کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو۔پاک بھارت میچ اور کوہلی کا ڈانس بہت شاندار ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی تھی۔
اس ویڈیو میں ویرات کوہلی گراؤنڈ میں بیٹھے بڑا ہی دلچسپ ڈانس کررہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نصیبو لال کا معروف گیت ’لونگ نک دا‘ چل رہا ہے جوکہ میمرز کی جانب سے لگایا گیا ہے۔یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو۔‘
اداکار نے کہا کہ ’پاک بھارت میچ اور کوہلی کا یہ ڈانس بہت شاندار ہے۔‘اُنہوں نے بھارت کے اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی وزیر کی فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی شرمناک درخواست
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن نے گزشتہ رات فلسطینیوں
اپریل
مغرب اپنے مقاصد کے لیے اسلام اور عیسائیت کو بدل رہا ہے: میدویدیف
?️ 14 جون 2024سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدویدیف نے ایک مضمون
جون
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب
جنوری
افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر کا طالبان کے سلسلہ میں بیان
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر نے افغانستان کو غیر
جولائی
شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں
نومبر
ایرانی انتخاباتی مناظروں پر المیادین چینل کا خصوصی پروگرام
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیوز چینل نے ایران کےدوسرے انتخاباتی مناظروں کے
جون
یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں
اگست
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر