?️
نیویارک(سچ خبریں) امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دئے جانے کی خبروں پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نا ہی امریکا میں پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
انہوں نے آپ بیتی سناتے ہوئے سپراسٹار میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے اسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور امریکا چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، نا تو مجھے پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا بدر نہیں کیا گیا، ہیوسٹن میں کام کر رہی ہوں، شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن پہنچ چکی ہوں، میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کر لیا کرے۔
دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا سے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ میرا کو امریکا میں مینٹل اسپتال بھجوایا گیا اور ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت ادا کر کے میرا کو اسپتال سے ڈسچارج کروایا۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو میں بیٹی کو پاگل خانے بھجوانے کی تصدیق کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکا کے ایک پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
ستمبر
حکام میرواعظ کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں : فاروق عبداللہ
?️ 5 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے
?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت
اپریل
تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز
مارچ
ٹرمپ نے پیوٹن کے معاملات کی تفصیلات
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
AI بنا امریکی حکام کے کے لیے درد سر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک نامعلوم شخص نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے
جولائی
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی