کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار وارث بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ 15 سال میں پسوڑی کے علاوہ ایک بھی اوریجنل گانا نہیں بنا، باقی تمام گانے پرانے ہیں یا کسی کی کاپی ہیں۔
وارث بیگ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر سمیت کوک اسٹوڈیو پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ آج تک انہیں کوک اسٹوڈیو میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی، کیوں کہ اسٹوڈیو والے جانتے ہیں کہ میں کاپی گانے نہیں گائوں گا۔
ان کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ 15 سال کے دوران پرانے گانے کو نئے انداز میں پیش کیا گیا یا پھر دوسرے ممالک اور زبان کے گانوں کو دوسری زبانوں اور موسیقی کے ملاکر پیش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کے تمام کلاسیکل گانے پرانے یا کسی اور ملک کے ہیں جب کہ بہت زیادہ گانے پرانے گانوں کی کاپی ہیں، اوریجنل گانے تیار نہیں کیے جاتے۔
ایک سوال کے جواب میں وارث بیگ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 15 سال میں کوک اسٹوڈیو میں صرف علی سیٹھی کا گانا پسوڑی اوریجنل ہے، باقی تمام گانے یا تو پرانے ہیں یا پھر دوسرے گانوں کی کاپی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو والے جتنے پیسے مارکیٹگ پر لگاتے ہیں، اتنے پیسے کسی گلوکار کو دیں تو وہ نیا اوریجنل گانا تیار کرے گا جو کئی سال تک لوگوں کو یاد رہے گا۔
انہوں نے دلیل دی کہ لوگوں کو ان کے 30 سال پرانے گانے بھی یاد ہیں لیکن کوک اسٹوڈیو کے گانے یاد نہیں اور کوک اسٹوڈیو کے وہی گانے لوگوں کو یاد ہے جو پرانے گانے ہیں یا پھر دوسرے مقبول گانوں کی کاپی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وارث بیگ نے بتایا کہ تقریبا 15 سال سے انہوں نے کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کیا، کیوں کہ انہوں نے موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرکے کاروبار پر توجہ دے دی ہے۔
ان کے مطابق انہوں نے کئی سال قبل ہی میوزک کنسرٹس کرنا چھوڑ دیے تھے اور اپنے کاروبار پر توجہ دینا شروع کردی تھی، اسی طرح انہوں نے 15 سال سے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج
دسمبر
مقدمات کو طول دینے میں نوازشریف اور زرداری کی پالیسی ایک ہی ہے: فواد چوہدری
مئی
امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟
دسمبر
خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ
جنوری
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
فروری
وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب
اکتوبر
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
فروری
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
اکتوبر