?️
کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں ، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مسلسل طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔صارفین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی بھانجی کا ایک پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا سے سوشل میڈیا صارفین کی محبتوں، دعاؤں، حمایت کے پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں۔
ملیحہ خان نے کہا کہ آپ سب دردانہ بٹ کیلئے اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔
مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم سے معاہدے پورے نہیں ہوتے تو حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خواجہ اظہار الحسن
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار
دسمبر
کیا اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیجا گیا ؟سنئے ان کی ہی زبانی
?️ 15 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے
اپریل
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 11 روپے بڑھ گئی
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے
جون
صیہونیوں کے دلوں میں بڑھتا دن بدن حزب اللہ کا خوف
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کے بارے میں اپنی گہری
جنوری
مودی سرکار کا نیا ڈراما: 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے 2 کو پہلگام حملے میں ملوث قرار دیدیا
?️ 28 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پارلیمنٹ آپریشن سندور پر بحث کا آغاز ہوتے
جولائی
سعودی اتحاد کے دعوے مضحکہ خیز اور بے بنیاد
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان جاری کرتے
دسمبر
عراقی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کا راکٹ حملہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی
فروری
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر