کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں بنائے جانے کا شکوہ کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں۔

فیصل قریشی حال ہی میں سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ’ہنسنا منع ہے‘ پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں ان سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ تمام ڈرامے اور فلمیں ایک جیسی بن رہی ہیں، کیا ان کی نئی فلم ’دیمک‘ مختلف ہے؟

اس سوال پر فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی سے کہا کہ وہ ایک جیسی کہانی پر مبنی چند ڈراموں کے نام بتائیں؟

اداکار کے سوال پر لڑکی کسی بھی ڈرامے کا نام لینے سے قاصر رہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ تقریبا تمام ڈرامے ساس اور بہو جیسی کہانیوں کے گرد بنائے جاتے ہیں۔

لڑکی کی بات پر فیصل قریشی نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ساس اور بہو کے قصوں پر ڈرامے نہیں بن رہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہ تاثر اور بات غلط ہے کہ تمام ڈرامے ایک جیسے ہی ہیں، ایسا بالکل بھی نہیں، تمام ڈرامے مختلف ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ’عشق مرشد الگ تھا، دنیا پور الگ ہے، کابلی پلاؤ کی کہانی دوسری تھی اور اب ان کے نشر ہونے والے ڈرامے بہروپیا‘ کی کہانی مختلف ہے، کوئی بھی ڈراما ایک جیسا نہیں۔

اداکار کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بننے والے تمام ڈرامے مختلف ہیں، کوئی بھی ایک جیسا نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسی طرح تمام فلمیں بھی مختلف ہیں، کسی فلم کی کہانی ایک جیسی نہیں ہوتی۔

اداکار نے بتایا کہ ہمایوں سعید کی فلم الگ ہوتی ہے، فہد مصطفیٰ کی فلم کی کہانی دوسری ہوتی ہے اور اب ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی مختلف ہے۔

فیصل قریشی نے ہمایوں سعید کی پرانی فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے نام بھی لیے اور کہا کہ تمام فلمیں مختلف تھیں، کوئی بھی ایک جیسی نہیں تھی۔

فیصل قریشی ڈراموں اور فلموں کے مختلف ہونے پر بات کرتے وقت قدرے جذباتی نظر آئے اور انہوں نے سوال کرنے والی اور طعنہ دینے والی لڑکی کو کھری کھری سنادیں۔

مشہور خبریں۔

اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: کوئنیاک یونیورسٹی کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ

معترض صیہونیوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے آگ لگائی

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی جانب سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

?️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

?️ 24 جولائی 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں) یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی

اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی شہید

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال

یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی؛روسی شہر پر بمباری

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:روس کی جانب سے عیدِ پاک کے موقع پر اعلان

مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:    عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی

لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید

?️ 6 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے