کراچی کو ’گندہ‘ کہنے والوں کی سوچ ’گندی‘ ہے، جویریہ سعود

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی اداکارہ صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے سندھ کے دارالحکومت کو گندہ کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ’گندہ‘ نہیں، اسے ’گندہ‘ کہنے والے افراد کی سوچ ’گندی‘ ہے۔

ایک روز قبل عفت عمر نے صبا قمر کی جانب سے کراچی کو ناپسند قرار دینے کا دفاع کرتے ہوئے سندھ کے دارالحکومت کو ’گندہ‘ قرار دیا تھا۔

عفت عمر نے ایکس پوسٹ میں کراچی کو ناپسندیدہ شہر قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ سندھ کا دارالحکومت ’گندہ شہر‘ ہے۔

ان سے قبل صبا قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے لیے جاتی ہیں، کام کرکے واپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آجاتی ہیں۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مستقل بنیادوں پر کراچی منتقل ہونے کا نہیں سوچا؟ جس پر صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سندھ کا دارالحکومت پسند نہیں۔

اداکارہ کی جانب سے کراچی شہر کو پسند نہ کیے جانے اور اس کے نام پر ’استغفر اللہ‘ پڑھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکاروں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اب کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت عمر کا نام لیے بغیر ان کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اپنا رد عمل دیا ہے۔

جویریہ سعود نے اپنی انمسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر اور عفت عمر کی خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ اسے گندہ کہنے والے لوگوں کی سوچ گندی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لوگ اپنے ہی ملک کو گندہ کر رہے ہیں، شہر گندے نہیں ہوتے بلکہ لوگوں کی سوچ گندی ہوتی ہے۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ کراچی ہو یا کوئی اور شہر، انہیں پاکستان کے ہر کونے سے پیار ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کو تقسیم کرنے کا نیا امریکی منصوبہ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے

وزیرِاعظم دورۂ چین میں بھی ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ امیر مقام

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فارن پالیسی کے ایک مضمون میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن

عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر

?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا

ایرانی وزارت خارجہ کا خطے میں امریکی مداخلت پر ردعمل

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی وزیر خارجہ اور خلیجی

’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے

یوم یکجہتی کشمیر منانے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں: آغا سید حسن

?️ 4 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن

مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: حریت کانفرنس

?️ 16 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے