کراچی پر کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی خون آلود سیاست اور ماضی میں شہر کی بے امنی اور دہشت گردی پر بنائی گئی کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پروڈیوسر، ہدایت کار اور لکھاری سراج اس سالکن کی کرائم تھرلر فلم کا شائقین کو کافی وقت سے انتطار تھا اور عید الفطر کے موقع پر اس کا ٹریلر جاری کرکے اسے بڑی عید پر سینماؤں کی زینت بنانے کی تصدیق کی گئی۔

فلم مداری کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تقریبا تمام کاسٹ ابھرتے ہوئے فنکاروں پر مشتمل ہے جو بڑے پردے اتنا زیادہ کام نہیں کر پائے، تاہم ان کے پاس تھیٹر میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔

فلم کی کہانی کراچی کے 2008 اور 2010 کے حالات کے گرد گھومتی ہے اور خصوصی طور پر فلم میں اس وقت کی خون آلود سیاست کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی حقیقی نہیں ہے، تاہم ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ کہانی کو کراچی کی حقیقت دیکھ کر لکھا گیا۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم مداری کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں خون آلود سیاست، انتقام اور عام افراد کے جرائم کی دنیا میں داخل ہونے کو دکھایا جائے گا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جن کے والد غلطی سے سیاست میں آجاتے ہیں اور بعد ازاں انہیں قتل کردیا جاتا ہے۔

ٹریلر میں والد کے قتل کے بعد نوجوان کو اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے یا پھر سیاسی کشیدگی کو بھلا کر نئی زندگی گزارنے کی کشمش میں دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں شائقین کو خوب جرائم، مار دھاڑ اور سیاسی کشیدگی دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کی عکس بندی کراچی کے اولڈ ایریاز میں کی گئی ہے اور اس میں شہر کی تاریخی اور خستہ حال عمارتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں عباد عالم شیر، پارس مسرور اور حمید صدیق شامل ہیں، تاہم اس میں تھیٹر کے دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی سراج اس سالکن اور علی رضوی نے لکھی ہے جب کہ سراج اس سالکن نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں اوروہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کو اس کی نئی کاسٹ کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے اور مبصرین کا خیال ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی، کیوں کہ پہلی بار جدید سینما کی تاریخ میں کراچی کے جرائم پر فلم بنائی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی

?️ 25 جنوری 2021دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے

حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا

?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی

جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے

ہم مسجد اقصیٰ میں یہودی خزعبلات کو پھانسی کی اجازت نہیں دیں گے: ہنیہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار کو

گورنر پنجاب کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، 14مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد دی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر

اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس کی بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ابوظبی کے حمایت یافتہ سرمایہ کاری گروپ ’ایم جی ایکس‘

سینیٹ انتخابات: اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے

اردن کے سابق ولی عہد گرفتار

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے