?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں گزشتہ سال کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی‘ تم میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید ادا نہیں کر سکتے تھے۔
ندیم بیگ نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو گپ شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے، تاہم ہر کردار کے لیے مخصوص اداکار کا انتخاب ضروری ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار ہر کردار ادا نہیں کر سکتا، جس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں منٹو ہوں میں‘ فہد مصطفیٰ نہیں ہو سکتے تھے اور اسی طرح ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید نہیں نبھاسکتے تھے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی چہروں کو متعارف کرانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ کئی اداکار میرے ڈراموں کے ذریعے مشہور ہوئے لیکن میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ وہ صرف میرے ہی پراجیکٹس میں کام کریں۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی کو انہوں نے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔
ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، ان کے معروف پراجیکٹس میں جوانی پھر نہیں آنی، میں پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا اور پیارے افضل شامل ہیں۔
وہ جلد ہی اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کے ساتھ سنیما میں واپسی کر رہے ہیں، جو عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا افریقہ کے شاخی خطے کے استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے
?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا افریقہ کے شاخی خطے کے استحکام
دسمبر
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی
ستمبر
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل
منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں
?️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،
مئی
یمن کا امریکہ اور اسرائیل کو واضح انتباہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی مزاحمت سے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں
مارچ
ونزوئلا پر امریکی حملہ امریکی میڈیا کی نظر میں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:سی این این نے خبردار کیا ہے کہ ونزوئلا کے خلاف
نومبر
دوحہ شام کے بحران کے لئے مستقل اور جامع حل کا خواہاں
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات
جون