🗓️
کراچی (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنے کیریئر کے آغازکیا تو میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ میں اداکاری بھی کر سکتی ہیں اسی وجہ سے انہیں اب تک کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے گھبراہٹ سی ہو جاتی ہے۔مداحوں کی جانب سے اداکاری کی تعریفوں کے بعد ان کا حوصلہ بڑھا۔
آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کرکے خود کو منوایا۔ماڈلنگ کی دنیا میں نام بنانے کے بعد آمنہ الیاس ٹی وی کمرشلز میں دکھائی دیں، جس کے بعد حیران کن طور پر انہوں نے چھوٹی اسکرین سے قبل بڑی اسکرین پر اداکاری کی اور ان کی پہلی فلم ’زندہ بھاگ‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔
پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی آمنہ الیاس کے لیے نئی دنیا کے دروازے کھلے اور وہ فلموں کے بعد ڈراموں میں بھی دکھائی دینے لگیں اور بعد ازاں انہوں نے تھیٹرز میں بھی کام کیا اور لوگوں کو اپنی اداکاری سے گرویدہ بنایا۔اگرچہ مداح آمنہ الیاس کو اچھی اداکارہ مانتے ہیں، تاہم وہ خود اعتراف کرتی ہیں کہ اب تک وہ کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی۔
آمنہ الیاس نے بتایا کہ ٹی وی کمرشلز کرنے اور سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی ویڈیوز بنانے سے ان کا اعتماد بحال ہوا تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکاری بھی کر سکتی ہیں۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈلنگ اور کمرشلز کرنے کے بعد جب پہلی بار انہیں فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، تب انہیں احساس ہوا کہ شاید وہ اداکاری بھی کر سکتی ہیں، اس لیے ہی تو انہیں پیش کش ہوئی ہے۔
آمنہ الیاس کے مطابق ’زندہ بھاگ‘ میں اداکاری کی تعریفیں کیے جانے کے بعد ان کا حوصلہ بڑھا اور انہیں یقین ہوگیا کہ ان کی اداکاری میں جان ہے تبھی تو لوگ تعریفیں کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات
فروری
شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک
دسمبر
حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی دھیلا ہوتا کیا ہے؟چوہدری پرویز الٰہی
🗓️ 9 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نام لئے
دسمبر
حملہ یمن سے،تباہی ابوظہبی میں،تشویش اسرائیل میں
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی یمن میں متحدہ
جنوری
چین کی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالسیی پر تنقید
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:چین کے صدر نے پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو
جون
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق
مئی
بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا
🗓️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی
مارچ
تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر
جولائی