?️
لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ کے بعدوالد کی سرپرستی سے آزاد ہوگئی ہیں انہیں والد جیمی اسپیئرز کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے آخر کار رہائی مل گئی۔39 سالہ برٹنی اسپیئرز کنزرویٹر شپ سے آزاد ہونے کے لیےکئی برسوں سے جدوجہد کر رہی تھیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین گھنٹے طویل سماعت کے بعد لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت کے جج برینڈا پینی نے جیمی اسپیئرز کو انکی بیٹی کی 60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی سے معطل کر دیا۔
جج برینڈا پینی نےاس کیس کےفریقین کے لیے ماہ نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے تاکہ یہ بات واضح ہوجائے کہ اس پورے معاملے کو ختم کیا جائے یا نہیں۔جج کا کہنا ہے کہ وہ 12 نومبر کو سماعت کریں گی تاکہ برٹنی اسپیئرز کے کاروباری اور ذاتی معاملات کو کنٹرول کرنے والی کنزرویٹر شپ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی درخواست پرسماعت کی جائے۔
39 سالہ برٹنی اسپیئرز کنزرویٹر شپ سے آزاد ہونے کے لیےکئی برسوں سے جدوجہد کر رہی ہیں، تاہم گلوکارہ اس حالیہ ہونے والی سماعت میں خود پیش نہیں ہوئی تھیں۔گلوکارہ کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے سماعت کے حوالے سے لاس اینجلس کی عدالت کے باہر جمع ہونے والے ان کے مداحوں کو بتایا کہ ’ یہ برٹنی اسپیئرز کے لیےاور انصاف کے لیے ایک بہت اچھا دن ہے۔‘
وکیل نے مزید کہا کہ’ برٹنی اسپیئرز کو ایک دہائی تک پرانےاور ڈراؤنے خواب کا سامنا کرنا پڑا، ایسا خواب جو ان کے والد اور دیگر لوگوں نے ترتیب دیا تھا۔‘وکیل نے یہ بھی بتایا کہ ’عارضی طور پر جیمی اسپیئرز کی معطلی کے بعد ، ان کی جگہ ایک اکاؤنٹنٹ جان زابیل کو دی جائےگی۔‘
واضح رہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے وکیل سموئیل ڈی انگھم III کی جانب سے گلوکارہ کے والد جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے رواں سال 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ گلوکارہ کے والد جیمی اسپیئرز نے خود ہی پاپ اسٹار کی کمپنی کے کنزرویٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز کی جانب سے جاری کی گئی قانونی دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ مسٹر اسپیئرز صحیح وقت آنے پر مستعفی ہونے کو تیار ہیں لیکن معاملات کو منظم طریقے سے کرنے کی ضرورت ہے جس میں عدالت میں زیر التوا معاملات کا حل ہونا بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت
دسمبر
طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے
مئی
ہسپانیہ کے وزیر اعظم کی فلیٹ آف ریزسٹنس کے عملے سے بدسلوکی پر بین گویر کی مذمت
?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:ہسپانیہ کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے صیہونی حکومت کے
مئی
پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی
دسمبر
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی
جون
ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردیے
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو
اکتوبر
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
قطر اور کویت کا سعودی عرب کی حمایت میں مشترکہ بیان؛ امارات کے خلاف محتاط موقف
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:قطر اور کویت نے سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کا
دسمبر