ڈراما ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں استاد اور طالب علم کے رومانس پر تنقید، ہمایوں سعید کا مؤقف سامنے آگیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) ڈراما ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانس دکھانے پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جس پر اداکار ہمایوں سعید نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معاشرتی حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے، ڈرامے کے تمام کردار نمایاں ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر اس ڈرامے پر کافی گفتگو کی جاتی ہے۔

ڈرامے کو جہاں پذیرائی مل رہی ہے وہیں اس میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے، خاص طور پر ناظرین کو منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کا فرق بھی پسند نہیں آ رہا۔

حال ہی میں ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے اداکار ہمایوں سعید نے اداکار اذان سمیع خان کے ہمراہ ملیحہ رحمان کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے استاد اور طالب علم کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسا حقیقی زندگی میں بھی ہوتا ہے تو پھر ڈرامے میں دکھانے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل زندگی میں بھی کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ استاد اور طالب علم کی شادی ہو جاتی ہے، ابھی تو کہانی میں مکمل طور پر وضاحت بھی نہیں ہوئی کہ ان کے رشتے میں آگے کیا ہونے والا ہے اور ناظرین نے پہلے سے ہی تنقید شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہمل ایک پرتشدد ماحول میں رہتی ہے جہاں ہر طرف لڑائی جھگڑا ہے، ایسے میں اس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوتی ہے جو نہایت نرم مزاج ہے اور خود کھانے پکاتا ہے، اسی لیے وہ اپنے استاد کی شخصیت کی طرف کشش محسوس کرتی ہے کیونکہ اسے یقین نہیں آتا کہ ایسا انسان بھی ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق ڈرامے کے آغاز سے ہی رومانوی تعلق بھی دکھایا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، فی الحال صرف ایک کرش دکھایا جا رہا ہے، جب کہ استاد مہمل کو ابھی محض ایک پسندیدہ طالب علم سمجھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمومیں اعشاریہ92فیصد اضافہ

?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں جاری مالی سال

امریکہ کا ایران پر حملہ؛کمزور اسرائیل کی پشت پناہی یا سفارتکاری کا خاتمہ؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایٹمی مراکز پر امریکی حملہ، ایران کے میزائل

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا

روس کا 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں ہلاک کرنے کا دعوی

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گزشتہ دن اور

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب

شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان

قطر سے ہونے والے معاہدے میں ملک کو ہر سال 30 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا:عمران خان

?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی

زرنش خان کو انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے تنقید کا سامنا

?️ 23 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ ہوتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے