پوتا پوتی سے دوستانہ رشتہ ہے، ’انور‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انور مقصود

?️

کراچی: (سچ خبریں) لیجنڈری مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ ان کا اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلق ہے اور وہ اکیلے میں انھیں نام لے کر مخاطب کرتے ہیں۔

انور مقصود نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں، وہ ڈرپوک ہوتے ہیں اور وہ دوسروں پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کیونکہ جو کام وہ خود نہیں کرسکتے وہ کسی دوسرے کو بھی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔

ان کے مطابق اگر تنقید کسی باصلاحیت اور متعلقہ شعبے کے ماہر شخص کی ہو تو وہ قابلِ فہم ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ایسا فرد تنقید کرے جسے اس شعبے کا علم ہی نہ ہو تو وہ درحقیقت آپ کی کامیابی سے حسد کررہا ہوتا ہے۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ بعض اوقات تعریف تنقید سے بھی زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے، کچھ لوگ آج کل شاعری کی محفلوں میں صرف اس لیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ آئے چالیس کے قریب خوشامدی افراد مسلسل ان کی تعریف کریں، جو کہ بناوٹی محسوس ہوتی ہے۔

اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اُن کے ساتھ اُن کا رویہ ہمیشہ دوستانہ رہتا ہے، وہ اکیلے میں مجھے میرے نام سے پکارتے ہیں، جب میں انہیں کہتا ہوں کہ مجھے انور کیوں کہتے ہو، تو وہ پلٹ کر سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ بچوں کے ساتھ دوست بن کر رہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک دوستی تمام رشتوں سے پہلے آتی ہے۔

پاکستانی معاشرے پر تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان کے مرد بہت کمزور ہیں، کیونکہ اگر آپ دیواروں پر نظر ڈالیں تو وہاں صرف مردانہ طاقت کے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں، کبھی بھی خواتین کی طاقت سے متعلق کوئی اشتہار نظر نہیں آتا۔

آخر میں انہوں نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ مرتے دم تک کام کرتے رہیں، کیونکہ وہ اپنے گھروں کے محافظ ہوتے ہیں اور ایک محافظ کی یہ ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائے۔

مشہور خبریں۔

قاہرہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے: اقوام متحدہ

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز نے مصر اور صہیونی

این سی سی آئی اے ملتان کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ

?️ 19 دسمبر 2025ملتان (سچ خبریں) لاہور اور اسلام آباد کے بعد این سی سی

جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم

مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے

امریکہ کے لیے دوسرا افغانستان

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سابق رکن نے یوکرین میں پیش آنے

مغربی کنارے میں شہادتوں کی کارروائی پر حماس کا پہلا ردعمل

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی

پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے بعد دائر مقدمات ختم کروانے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے

پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی

?️ 15 اگست 2025پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے