پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کردیا گیا۔ شراب، عریانیت، قتل و غارت گری اور تشدد کے مناظر سے بھرپور ویب سائٹ کو ایمازون پرائم پر انتباہ کے ساتھ یعنی صرف بالغان کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے اس کے ہدایت کار کاشف رضوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سیریز میں وڈیرہ سسٹم اور اس سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔

کاشف رضوی کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں خواتین کو با اختیار بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ فضا ملک کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کا ایمازون کے لیے منتخب ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کاہ کہ مذکورہ ویب سیریز اور پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کو دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

ویب سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وڈیرے کس طرح اپنے ماتحت افراد کی خواتین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی رانی کوٹ کے صحرائی گاؤں میں موجود بہادر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو تشدد اور استحصال برداشت کرنے کے بعد ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب کی ایران میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

🗓️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے ایران

غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر

ترک صدر کی اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بیان بازی

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں

آئی ایم ایف کا دباؤ: نگران حکومت کا گیس کی قیمتیں بڑھانے سمیت دیگر اقدامات پر غور

🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے

چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 26 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چین میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب

یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف

🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے 17

مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے