پاکستانی بینڈ ’نقاب پوش‘ نے غزہ کی عوام کیلئے نیا گانا ’قبضہ‘ ریلیز کردیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی بینڈ نقاب پوش نے اپنا نیا گانا ’قبضہ‘ ریلیز کردیا ہے، جسے انہوں نے غزہ کی مظلوم عوام کے نام وقف کیا ہے۔

بینڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس گانے کی تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

’قبضہ‘ کی ویڈیو میں جنگ زدہ غزہ کی فوٹیج اور دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے خلاف پتھروں اور بوتلوں سے مزاحمت کرتے اور بھوک سے بلکتے بچوں کو کھانے کے لیے فریاد کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ گانا عمار خالد اور حسن تنویر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، جو مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے، گانے کے الفاظ میں قید سے آزاد ہونے اور عوامی آواز کی طاقت کو بیان کیا گیا ہے۔

بینڈ کے بیس گٹارسٹ عدیل طاہر نے بتایا کہ وہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن سے عطیات کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، جب کہ یوٹیوب ویڈیو کی تفصیل میں مصدقہ فلسطینی اکاؤنٹس کے گوفنڈمی لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نقاب پوش بینڈ کے مطابق وہ 2017 سے موسیقی بنا رہے ہیں، ان کا پہلا گانا ’بھیک‘ 2017 میں، دوسرا ’خاموش ڈکیت‘ 2019 میں اور ایک لائیو البم 2021 میں ریلیز کیا گیا۔

عمار خالد کے مطابق ہم ہمیشہ سماجی مسائل پر گانے بناتے آئے ہیں، مگر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا المیہ غزہ کے عوام کی حالت ہے، جنہیں بدقسمتی سے پوری دنیا نے تنہا چھوڑ دیا ہے، یہ گانا تقریباً ایک سال پہلے لکھا گیا تھا اور اب ایک مکمل البم کے ساتھ ریلیز ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے بڑے فنکار غزہ کے معاملے پر خاموش ہیں، سب کی اپنی وجوہات ہوں گی مگر ہمیں یہ غلط لگا، ہم نے 6 اکتوبر کو گانا اس لیے ریلیز کیا کیونکہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر غیر قانونی قبضے کو دو سال مکمل ہورہے ہیں، یہ ہمارا انداز ہے اپنی آواز شامل کرنے کا اور امید ہے دوسرے موسیقار بھی اس کی پیروی کریں گے۔

’قبضہ‘ کی ویڈیو موبائل فرینڈلی فارمیٹ میں ایڈیٹ کی گئی ہے، جس میں بینڈ کے کسی رکن کی فوٹیج شامل نہیں ہے۔

بینڈ کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا تاکہ اصل مسئلے سے توجہ نہ ہٹے، ویڈیو کی فوٹیج اس جنگ کی ناانصافی کو واضح کرتی ہے، جہاں اسرائیلی فوج جدید ہتھیاروں سے عام شہریوں کے گھروں، ہسپتالوں اور کیمپوں کو تباہ کر رہی ہے، جب کہ بہادر فلسطینی صرف پتھروں، لکڑیوں اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

’قبضہ‘ بینڈ نے مزید بتایا کہ ویڈیو کا انداز جان بوجھ کر عام سا رکھا گیا تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، کیونکہ انہیں گوگل اور میٹا کی جانب سے ویڈیوز کے مواد پر شیڈو بین کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیل کی غزہ پر شدید جنگ میں اب تک کم از کم 67 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ اور اس کے گردونواح میں قحط کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جب کہ اسرائیل نے امداد کے بیشتر راستے بند کر رکھے ہیں اور بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے: فواد چوہدری

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی

صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹا ، 150,000 مظاہرین سڑکوں پر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں

طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان

کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیں گے، وزیر دفاع

?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے

100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب

?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو

ارشد شریف قتل کیس: پولیس کی تحقیقاتی ٹیم مسترد، سپریم کورٹ کا خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے