?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حریم شاہ نے پاکستانی اداکاراؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے مغربی لباس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کے علاوہ بھی کئی شخصیات نے اداکاراؤں کے نامناسب لباس پر سخت ردّعمل کا اظہار کیا ہے۔
حریم شاہ نے تُرکی سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں کسی پر نکتہ چینی نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال پر اپنا ردّعمل ضرور دینا چاہوں گی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاکرز بےحیائی پھیلا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے نوجوان نسل خراب ہورہی ہے جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہماری پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کو ہی دیکھ لیں، اُن کے لباس مختصر ہوتے جارہے ہیں جو معاشرے میں بےحیائی کا سبب بن رہے ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان اداکاراؤں کے لباس دیکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بیان بالکل درست ثابت ہوگیا کیونکہ خواتین کے لباس جتنے مختصر ہوں گے مرد اُتنی ہی توجہ اُن پر مرکوز کریں گے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’فیشن کرنا سب کا حق ہے لیکن اُس فیشن کی ایک حد ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد
ستمبر
داعش کے حملے میں 2 عراقی پاپولر موبلائزیشن فائٹرز کی شہادت
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین
دسمبر
بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے
ستمبر
صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین
مئی
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
صیہونیوں کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں
دسمبر
شام میں امریکی فوجی کیمپ داعشیوں کی پناہ گاہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر