پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید  تنقید

پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید  تنقید

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حریم شاہ نے پاکستانی اداکاراؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان  کے مغربی لباس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کے علاوہ بھی کئی شخصیات نے اداکاراؤں کے نامناسب لباس پر سخت ردّعمل کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ نے تُرکی سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں کسی پر نکتہ چینی نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال پر اپنا ردّعمل ضرور دینا چاہوں گی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاکرز بےحیائی پھیلا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے نوجوان نسل خراب ہورہی ہے جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہماری پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کو ہی دیکھ لیں، اُن کے لباس مختصر ہوتے جارہے ہیں جو معاشرے میں بےحیائی کا سبب بن رہے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان اداکاراؤں کے لباس دیکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بیان بالکل درست ثابت ہوگیا کیونکہ خواتین کے لباس جتنے مختصر ہوں گے مرد اُتنی ہی توجہ اُن پر مرکوز کریں گے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’فیشن کرنا سب کا حق ہے لیکن اُس فیشن کی ایک حد ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا ریڈ کراس کے عملے پر حملہ

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر وعدہ خلافی؛ جنوبی لبنان پر حملہ 

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان کو چند

پاکستان، چین اور افغانستان کا اجلاس آج ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا

?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے

عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس

?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام

ایئر چیف کی فواد چوہدری سے ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان

کیا ڈیموکریٹس آہستہ آہستہ امریکی ریاستوں کو نیلا کر سکتے ہیں؟

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے کچھ حصوں میں گزشتہ رات ہونے والے گورنری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے